80

المصطفیٰ نے چولستان میں” کمیونٹی سینٹر” کا افتتاح کر دیا

انڈسٹریل ہوم ، مسجد ، واٹر فلٹریشن پلانٹ پر مشتمل کمیونٹی سینٹر صحرائی باشندوں کی تقدیر بدل دے گا
تقریب میں چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد، ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت
رپورٹ : محمد نواز کھرل
چولستان کے لق و دق صحرا میں المصطفی کے سکول ، انڈسٹریل ہوم ، مسجد ، واٹر فلٹریشن پلانٹ پر مشتمل ” کمیونٹی سنٹر ” کی شاندار افتتاحی تقریب ۔۔ چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد کی خصوصی شرکت ۔اہم سماجی ، دینی ، سیاسی ، کاروباری ، تعلیمی اور صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت۔ تقریب سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل ، ایم ڈی المصطفی محترمہ نصرت سلیم ، ہیڈ آف میڈیا المصطفی محمد نواز کھرل ، مینیجر المصطفی جنوبی پنجاب ارحم سلیم قادری ، ڈسٹرک کونسل کی سابق ممبر محترمہ عائشہ ذیشان نے خطاب کیا ۔یہ کمیونٹی سنٹر غربت و افلاس کے اندھیروں میں امید کا چراغ بنے گا ۔ اس کمیونٹی سنٹر کے سکول میں غریب بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کریں گی۔ انڈسٹریل ہوم میں خواتین سلائی کڑھائی اور دوسرے ہنر سیکھ کر معاشی خود کفالت حاصل کریں گی ۔ مسجد میں نمازیں ادا ہوں گی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ سے ارد گرد کی غریب بستیوں کے مکینوں کو صاف اور میٹھا پانی میسر آئے گا ۔۔ اس طرح چولستان کا یہ کمیونٹی سنٹر چولستان میں رہنے والے بندگان خدا کے لئے نعمت ثابت ہو گا ۔
تقریب کے اہم شرکاء کے اسمائے گرامی
ڈاکٹر محمد افضل ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی
میاں بلیغ الرحمن،سابق ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی
ریاض خان بلوچ ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب بہاولپور
مولانا عبد العزیز ممبر ڈسٹرک امن کمیٹی
مولانا احمد جالندھری، ممبر امن کمیٹی
علی رضا کاظمی ممبر ضلع بیت المال
ممنون بخاری ، صدر خدام اہلبیت ،
مولانا محمد ذکریا، رہنما مرکزی مسلم لیگ ،
احمد سعید جتالہ، سابق چیرمین یونین کونسل ٹیل والا ،
چوہدری الطاف ، سابق چیرمین یونین کونسل ،
چوہدری مشتاق نمبردار
آصف گوندل ، سابق کونسلر
مرتضی قریشی ، سابق کونسلر
ملک مختار ، سابق کونسلر
عبد الحمید پرہار ،سابق کونسلر
چوہدری طارق ، سابق کونسلر
طالب خان اکاخیل ، سابق کونسلر
عمران شبیر ، سابق کونسلر
شہزاد لاشاری ، سابق چیرمین یونین کونسل محراب والا
توحید عباس بخاری ، نائب تحصیلدار
چوہدری ذیشان ، پرنسپل آکسفورڈ پبلک سکول احمد پور شرقیہ
سلمان فاروقی ، ڈائریکٹر پنجاب کالج
شہزاد کھرل ، ڈائریکٹر دار ارقم سکول
سہیل منظور ، مینیجر بی ڈبلیو ایم سی
عابد خاکوانی ، سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ فاضل ہائی سکول
خالد نجیب ، لیکچرار گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لیاقت پور
توحید عباس بخاری ، ریڈیو پاکستان بہاولپور
بشیر خان بلوچ ، سرپرست چولستان کرکٹ بورڈ
عبد الحمید ثاقب ، صدر احمد پور یونین آف جرنلسٹ
حمید اللہ عزیز ، جنرل سیکرٹری احمد پور یونین آف جرنلسٹ
اقبال دانش ، سابق صدر پریس کلب احمد پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں