127

’’ المصطفیٰ‘‘ نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلومُ مسلمانوں کی موقع پر پہنچ کر مدد کی

ایمز رپورٹ (ڈربی)

مرکزی جامع مسجد ڈربی کی جانب سے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کو افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کے لئے مالی امداد پیش کی گئی ، مسجد کمیٹی کے چیئرمین نذیر حسین ، خزانچی حاجی خوشنود احمد اور خطیب امام مولانا فضل احمد نے چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد کو مالی عطیہ پیش کیا ،اس موقع پر عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلومُ مسلمانوں کی موقع پر پہنچ کر مدد کی ہے جب روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و ستم ہوا تو خود برما کا دورہ کیا اور وہاں مسلمانوں کو ایمرجنسی ریلیف کا سامان پہنچایا گیا، علاج اور رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا، افغانستان کے مسلمانوں کے لئے بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،افغانستان میں خوراک، صحت اور تعلیم کے مصوبوں پر کام جاری ہے، عید الاضحی کے موقع پر افغان مہاجرین کے لئے قربانی کرکے گوشت تقسیم کیا گیا، افغانستان کے مسلمانوں کے لئے فرنٹ لائن پر امدادی کام کر رہے ہیں ، مولانا فضل احمد نے کہا کہ اللہ تعالی کشمیر اور فلسطین مسلمانوں کی مدد فرما، پاکستان کے مسلمانوں کی مدد فرما، اللہ کریم عبدالرزاق ساجد اور ان کے ٹیم کو امانتیں افغانستان پہنچانے کی توفیق عطا فرما ، انھوں نے کہا کہ عبدالرزاق ساجد طلبا تنظیم انجمن طلبا اسلام کے مرکزی صدر رہے ہیں اور انجمن طلبا اسلام میں بہت کارہائے نمایاں انجام دئیے ہیں۔ تقریب کے آخر میں افغانستان کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں