104

سابق وائس چیئرمین بلدیہ رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ محترم محمد اشرف چشتی ایڈووکیٹ نے لاہور میں المصطفیٰ آئی ہسپتال اور المصطفیٰ دسترخوان کا خصوصی دورہ کیا۔


وزٹ کے دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات، مستحقین کے لیے مفت علاج کے قابلِ تحسین نظام، اور روزانہ سینکڑوں افراد کو عزت و وقار کے ساتھ گرم کھانا فراہم کرنے والے المصطفیٰ دسترخوان کے نظم و نسق کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے المصطفیٰ پاکستان کی انسانیت دوست خدمات، شفافیت اور فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کارواںِ خدمت مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں