131

بستی دلواں تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیکج کا اہتمام

خشک راشن ، بستر ، گرم شالیں اور کپڑے تقسیم کرنے کے اس بڑے ایونٹ میں چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کی خصوصی شرکت
20 نومبر ۔۔ تحصیل میاں چنوں کا یہ علاقہ حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ۔ المصطفی کی طرف سے یہاں پر پہلے مرحلہ میں انسانوں کے لئے کھانے اور جانوروں کے لئے چارہ کے بندوبست کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا اور دوسرے مرحلہ میں ایک ماہ پہلے بستی موسی خان کھکھ میں راشن تقسیم کیا جبکہ آج جامع مسجد غوثیہ نیلسن ( برطانیہ ) کے تعاون سے تحصیل میاں چنوں کے ایک اور گاوں ” بستی دلواں ” میں سینکڑوں خاندانوں کو دو ماہ کا راشن ، بستر ، رضائیاں ، گرم چادریں اور سردی کے کپڑے تقسیم کئے گئے ۔۔ ڈسٹری بیوشن کا کام مقامی ہائی سکول کے وسیع گراونڈ میں نہایت سلیقے اور عمدگی کے ساتھ سرانجام پایا ۔۔ اس ایونٹ میں جامع مسجد غوثیہ نیلسن کے امام و خطیب علامہ قاری خالد محمود ، ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم ، گورنمنٹ کالج میاں چنوں کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود اور علاقہ کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں