253

’’ المصطفیٰ‘‘ کی کاوشوں سے لاکھوں افراد کو آنکھوں کی روشنی مل چکی

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر مہر کاشف یونس کا المصطفیٰ ہیڈ آفس لندن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب
ایمز رپورٹ

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ’’ المصطفیٰ‘‘ کی کاوشوں سے لاکھوں افراد کو آنکھوں کی روشنی مل چکی ہے، ’’ المصطفیٰ‘‘ کا فلاحی کام 22ملکوںں تک پھیل چکا ہے’’ المصطفیٰ‘‘ پاکستان ، امریکہ ، جنوبی افریقہ اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈی نیٹر مہر کاشف یونس کے اعزاز میں المصطفیٰ ہیڈ آفس لندن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مہر کاشف یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کے لئے تحقیق نہ کرو، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مصائب ختم ہو جاتے ہیں، پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، قوم کو خوف ختم کرکے امید سے چلنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد، نواز کھرل، رضوانہ لطیف، صدف جاوید سمیت دیگر موجودُتھے، مہر کاشف یونس نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم ناگزیر ہے، انھوں نے کہا کہ ان کا خاندان مصری شاہ لاہور میں رابعہ ویلفیئر ہسپتال چلا رہا ہے جہاں 30لاکھ افراد کا علاج ہو چکا ہے ، طالبعلموں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ دئیے جارہے ہیں اور 25تحقیقی مقالے مکمل ہو چکے ہیں ، ماڈل سپورٹس اکیڈیمی میں کھیلوں کی تربیت دی جا رہی ہے، المصطفی آئی ہسپتال لاہور غریب اور نادار مریضوں کے لئے بلا علاج خدمات مہیا کررہا ہے جو بہت بڑی خدمت ہے۔تقریب کے آخر میں مہر کاشف یونس کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں