144

سوات، چارسدہ اور نوشہرہ میں میں ایمرجنسی ریلف سے لے کر بحالی کے کاموں تک المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ سر گرم عمل ہے

چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبد الرزاق ساجد کا متاثرہ علاقوں کا دورہ
رپورٹ :سجاداظہر
حالیہ سیلاب پاکستانی تاریخ کا تباہ کن سیلاب ہے اور اسے 2010کے مقابلے میں زیادہ تباہ کن قرار دیا جا رہا ہے جس کے نقصانات کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔ سوات جہاں دریائے سوات نے 2010میں بھی تباہی مچائی تھی مگر حالیہ سیلاب نے تو معلوم تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔کالام ،بحرین اور مدین میں تباہی کی المناک داستانیں بکھری پڑی ہیں ۔بستیوں کی بستیاں ایسے مٹ چکی ہیں کہ جیسے وہ تھیں ہی نہیں ۔نالوں کا پاٹ اتنا چوڑا ہو چکا ہے کہ وہ اب دریا بن چکے ہیں ۔پہاڑوں سے بہہ کر آنے والے بھاری پتھروں نے درجنوں مظبوط ترین ہوٹلوں کا نام و نشان ایسے مٹا دیا ہے کہ جیسے وہ تھے ہی نہیں ۔
المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے سیلاب کے فوراً بعد ایمرجنسی ریلیف ورک شروع کر دیا تھا اور متاثرین کے لئے عارضی خیمہ بستیوں کے قیام سے لے کر انہیں پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا ۔دور دراز علاقے جن کا زمینی راستہ کٹ گیا تھا وہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہیلی کاپٹروں پر اشیائے خوردونوش پہنچائی گئیں ۔


چیئرمین المصطفی ٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد نے بھی برطانیہ سے متاثرہ علاقے کا دو روزہ دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے سوات میں ریلیف کے کاموں کے نگران جواد احمد کو شاندار خراج ِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی رضاکاروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب میں جانبحق ہونے والے گھرانوں کا دورہ کیا اور انہیں فی کس بیس ہزار روپے کی کیش امداد دی ۔مدین میں لگائی گئی المصطفی ٰ کی خیمہ بستی کا دورہ کیا جہاں سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کے مکین اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پزیر ہیں ۔متاثرین کو خشک راشن اور پکا پکایا کھانا دونوں فراہم کئے جا رہے ہیں ۔
چیئرمین عبدا لرزاق ساجد نے بحرین میں سیلاب سے متاثرہ تین سو گھرانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک ہولناک تباہی ہے ۔متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں ایک طویل عرصہ درکار ہو گا مگر المصطفی ٰ ضرورت کی ا س گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے سوات میں ماڈل ویلج بنانے کا علان کیا جہاں گھروں کی تعمیر سے لے کر سکول ، مسجد اور ڈسپنسری سمیت تمام بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی ۔
المصطفی ٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے دریائے کابل میں سیلاب سے متاثرہ شہروں جن میں چارسدہ اور نوشہرہ شامل تھے وہاں بھی امدادی سرگرمیاں کیں ۔ دونوں شہروں میں چار میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔ نوشہر ہ میں دو سو گھرانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن اور فی گھرانہ پانچ ہزار کی کیش امداد بھی دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں