170

اوورسیز پاکستانیوں کا اپنے ہم وطنوں کیساتھ مضبوط بانڈ ہے

حالیہ تباہی اتنی بڑی ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا
پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ سیمینار میں مقررین کا خطاب
وجاہت علی خان:
پاکستان میں حالیہ شدید ترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور املاک کی بحالی کے لئے “المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام مغربی لندن میں فنڈ ریزنگ کے ضمن میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے مذہبی، سماجی اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد مذکورہ تنظیم کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں سے ہو کر آیا ہوں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس تباہی کو بیان کر سکوں، انہوں نے کہا خیبر پختونخواہ، سندھ،بلوچستان اور پنجاب میں اسقدر تباہی ہوئی ہے کہ اس بحران سے نکلنے کے لئے کئی سال لگیں گے اور اس کے لئے بہت بڑی رقم درکار ہو گی جو اکیلے ہماری حکومت کے بس میں نہیں ہے اس بڑی تباہی کے شکار ہونے والوں کی مدد کے لئے رفاحی تنظیموں سمیت ساری کمیونٹی کو آگے آنا ہو گا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف صحافی جاوید چودھری نے کہا پاکستان میں سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے آج اس تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے میرا تجربہ ہے کہ پوری دُنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کا اپنے ملک اور ہم وطنوں کے ساتھ ایک مضبوط بانڈ ہے اسی لئے پاکستان میں جب بھی کوئی آفت آتی ہے اوور سیز پاکستانی دل کھول کر مدد کرتے ہیں ،تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معروف سو لیسٹر زبیر اعوان ، “المصطفی” کی ایم ڈی صدف جاوید، “اسلام” چینل کے چیئرمین محمد علی ، محمد نواز کھرل ، افضل کیانی اور ہونسلو جامع مسجد کے سابق چیئرمین چودھری مجید نے کہا کہ “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” نے کہا حالیہ آفت اتنی بڑی ہے کہ اس کی بحالی کے لئے ایک دو ہفتے اوع مہینے نہیں بلکہ کئی سال درکار ہوں گے لیکن “ المصطفی” ہر جگہ پہنچ کر حتی المقدور ریلیف ایفرٹس کر رہا ہے ، مقررین نے کہا اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ آج صرف پاکستانیوں کو ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ اوع عالم انسانیت کو آگے آنا ہو گا ٹقریب کے آخر میں چئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ آج ہم نے ۳,۶۳۰۰۰ پاؤنڈ کی فنڈ ریزنگ کی ہے ہمارے ڈونر ز نے اپنے ہم وطنوں کے لئے دل کھول کر مدد فراہم کی ہے میں ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے دئیے ہوئے فنڈز مکمل طور پر متاثرین تک پہنچیں گے، تقریب کے آخر میں بخت علی نے نعتیعہ کلام گا کر سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں