68

المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ انسانیت کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے

غزہ کی دلخراش صورتحال پر مسلم اُمہ کی خاموشی شرمناک ہے : عبد الرزاق ساجد
سلاؤ میں ۹۲ نیوز کی سالگرہ تقریب سے چئیر مین “المصطفیٰ” عبدالرزاق ساجد اور مئیر ہونسلو افضال کیانی کا خطاب

رپورٹ: تجمل گرمانی
تصاویر: طارق حسن

92 ٹیلی ویژن کی چھٹی سالگرہ کی تقریب سلاؤ کے مقامی ہال میں ہوئی جس میں “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے 92 ٹی وی کو خراج تحسیسن پیش کیا، انھوں نے کہا کہ میں چند روز قبل ہی رفاہ بارڈر سے ہو کر واپس آیا ہوں افسوس کہ فلسطین کے بارے میں پوری اُمت مسلمہ خاموش بلکہ دنیا بھر کے مسلمان حکمران غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی ہیں ، اُنہوں نے کہا “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” اس دلخراش صورتحال میں غزہ متاثرین کے لئے خوراک، پانی اور ادویات سمیت دیگر سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا غزہ فلسطین کے حالات بیان کرنے انتہائی مشکل ہیں، اس موقع پر عبدالرزاق ساجد کو ہونسلو کے مئیر افضال کیانی نے اعزازی شیلڈ دی ، انھوں نے کہا کہ عبدالرزاق ساجد اور ان کی ٹیم انسانیت کی فلاح بہبود کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، میں نے پاکستان میں ان کے ہسپتال اور آئی کیمپس دیکھے ہیں، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کو ہونسلو کی آفیشل چیرٹی کا اعزاز دیا گیا ہے ، مئیر ہونسلو نے کہا “المصطفیٰ “کی دل کھول کر مدد کی جانی چاہئیے، اس موقع پر “المصطفیٰ ” کا خصوصی سٹال بھی لگایا گیا تھا اور حاضرین کو فلسطین میں امدادی سرگرمیوں کے ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی، تقریب میں مقررین نے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور فلسطین کی امداد کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا چینل 92نےپاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا ہے، مقررین نے کہا انگلش میڈیا میں نمائندگی اور روابط بہت ضروری ہیں،تقریب کے آخر میں مئیر توصیف انور، بیرسٹر امجد ملک، بیرسٹر فرمان ، نعیم عباسی، عابد حسین، حاجی منیر لوٹن ، نثار ملک ، ڈپٹی ہائی کمشنر فیصل عزیزسمیت دیگر سرکردہ افراد کو ایوارڈ بھی دئیے گئے۔
تصاویر : راجہ فیض سلطان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں