55

المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ “کے زیر اہتمام مانچسٹرمیںفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب

مانچسٹر: نمائندہ خصوصی

“المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ “کے زیر اہتمام مانچسٹر کے مقامی ہال میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں کویت سے آئے عالم اسلام کے عظیم اسلامی سکالر ، خطیب اور قاری شیخ مشاری الراشد العفاسی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں سینکڑوں خواتین، بچوں ، بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،المصطفی کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفی فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خوراک، علاج، ادویات ،ہسپتالوں کی تعمیر، طبی آلات ، ایمبولینسوں کی فراہمی کے لئے سرگرم ہے اور مصر اور لبنان کے راستے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے، المصطفی انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ساتھ مل کر فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، مسلمانوں کو اپنی صفوں میں فرقہ واریت ختم کرناہو گی
فلسطین کے مسلمان انتظار کر رہے ہیں کہ امت مسلمہ کب ان کی مدد کرے گی، المصطفی واحد چیرٹی ہے جو مذہب اور سیاست سے بالا تر ہو کر فلاحی کاموں میں مصروف ہے، فلسطین کے مسلمان ہماری امداد کے منتظر اور ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، تقریب سے فراز یوسف ، میکائیل مالا سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسلمان مصیبت میں مبتلا ہیں ہم غزہ کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مانچسٹر کے مسلمان ان کے ساتھ اور ان کی آواز سن رہے ہیں اور ان کے مصائب دیکھ رہے ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، المصطفی فلسطین میں خوراک، علاج، ادویات ، ہسپتالوں کی تعمیر، طبی آلات سمیت دیگر ہنگامی امداد کے منصوبوں پر کام کرے گی، شیخ مشاری الراشدالعفاسی نے مسجد اقصی کی آزادی، غزہ کے مسلمانوں کی امدادکے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کی عزت کی حفاظت فرمائے اور غزہ کی مدد فرمایے۔ اس موقع پر انھوں نے تلاوت قران مجید پیش کرنے ساتھ نشید بھی سنائی جس پر حاضرین نے انھیں بھرپور داد دی، اس موقع پر شرکا نے فلسطین کے لئے عطیات بھی دئیے،شیخ مشاری العفاسی نے “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 30 دسمبر کو لندن میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں تین ہزار سے زیادہ افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں