68

محرومیوں سے اٹے بلوچستان میں المصطفیٰ کی فلاحی سرگرمیوں کے جلتے چراغ

2023 کے دوران بلوچستان کے مختلف دیہی علاقوں میں 265 کابل ہینڈ پمپس ، 100 شیلو ہینڈ پمپس اور 5 سولر واٹر ویل نصب کئے گئے ۔۔ تین مساجد کی تعمیر ۔۔۔ 2 مساجد کی مرمت
100 خاندانوں میں راشن کی تقسیم ۔۔۔ عید قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف مقامات پر 44 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام اور 1700 خاندانوں میں گوشت کی تقسیم

رپورٹ : محمد نواز کھرل

بلوچستان پاکستان کا سب سے پسماندہ صوبہ ہے ۔ بلوچستان کی پسماندگی کے پیش نظر المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے اس غربت زدہ صوبہ میں بندگان خدا کے درد بانٹنے کا خصوصی مشن شروع کر رکھا ہے ۔ رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے طول و عرض میں المصطفی کی طرف سے ہینڈ پمپس ، سولر واٹر پمپس نصب کرنے ، راشن کی تقسیم ، نئی مساجد کی تعمیر اور پرانی مساجد کی مرمت اور تزہین و آرائش سمیت کئی فلاحی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔
گزرے سال 2023 کے دوران بلوچستان میں مجموعی طور پر 265 کابل ہینڈ پمپس ، 100 شیلو ہینڈ پمپس کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کیا گیا جبکہ 100 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔۔ عید قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 44 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کر کے 1700 خاندانوں میں صاف ستھرا تازہ گوشت تقسیم کیا گیا ۔ دور دراز غریب بستیوں میں تین نئی مساجد تعمیر کی گئیں اور 2 مساجد کی مرمت اور تزہین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ۔۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2023 میں 52 کابل ہینڈ پمپس صحبت پور کے مختلف گوٹھوں اور دیہاتوں میں لگائے گئے ۔۔۔ جون 2023 میں سوئی ڈیرہ بگٹی میں 11 کابل ہینڈ پمپس ، جیکب آباد کے دیہی علاقوں میں 25 کابل ہینڈ پمپس جبکہ صحبت پور کی مختلف بستیوں میں 100 کابل ہینڈ پمپس اور 100 شیلو ہینڈ پمپس انسٹال کئے گئے ، جن سے ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔۔۔ نومبر 2023 میں سوئی ڈیرہ بگٹی میں ایک سولر واٹر ویل اور ضلع صحبت پور کی مختلف تحصیلوں میں 4 سولر واٹر ویل نصب کئے گئے ۔۔۔ اکتوبر 2023 میں 77 کابل ہینڈ پمپس ضلع صحبت پور اور جیکب آباد میں لگائے گئے ۔۔۔ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل بھاگ ناڑی میں 100 مستحق خاندانوں میں بیس بیس ہزار روپے کا راشن تقسیم کیا گیا ۔۔ سبی میں مسجد اللہ آباد کی تعمیر و مرمت کی گئی ۔۔ گوہٹ حلیم مانجھی کی ایک خستہ حال مسجد کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا ۔۔۔ فیض پور کچھی بولان ، ڈیرہ مراد جمالی اور گوہٹ موسی کٹبار میں نئی مساجد تعمیر کی گئیں ۔۔
2023 کی عید قربان کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی میں 17 جانور ، سبی میں 10 جانور ، صحبت پور میں 17 جانور ذبح کر کے اجتماعی قربانیوں کا بندوبست کیا گیا اور ان قربانیوں کا گوشت 1700 خاندانوں میں منظم طریقے سے شاندار پیکنگ میں تقسیم کیا گیا ۔۔ جون 2023 کے سیلاب کے دوران بلوچستان کے مختلف گوٹھوں میں سیلاب متاثرین کو کئی روز تک کھانا پکا کر تقسیم کیا جاتا رہا اور سیلاب زدگان میں خشک راشن بھی بانٹا گیا ۔۔ بلوچستان میں المصطفی کے پراجیکٹ کوآرینیٹر کے فرائض جہانگیر خان سلطانی سرانجام دے رہے ہیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں