56

شدید سردی کے موسم میں ‘‘المصطفیٰ ’’کا سکول کے بچوں کے لئے خوبصورت تحفہ

مظفر گڑھ کے قصبہ سناواں میں ایک ہزار سکول کے بچوں میں ونٹر کٹ ( سکول بیگ ، جرسی ، ٹوپی ، شوز ، سٹیشنری ) تقسیم کی گئی

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سردی کے موسم میں مختلف مقامات پر سکول کے بچوں میں ونٹر کٹ تقسیم کی گئی ۔ اسی سلسلہ میں پسماندگی کے شکار جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے قصبہ اڈہ سناواں میں ایک ہزار سکول کے بچوں میں ونٹر کٹ تقسیم کی گئی ۔۔ ہر ونٹر کٹ میں سکول بیگ ، شوز ، جرسی ، گرم ٹوپی اور سٹیشنری شامل تھی ۔۔ سکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ سکول سٹاف کو بھی جوتے اور گرم کپڑے پیش کئے گئے ۔۔۔ ونٹر کٹ تقسیم کرنے کی تقریب المصطفیٰ سکول میں منعقد کی گئی جس میں المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، مینیجر المصطفیٰ ساوتھ ارحم سلیم قادری ، محترمہ پروین ارشد اور علی ہاشمی نے شرکت کی ۔ المصطفیٰ ٹیم نے اپنے ہاتھوں سے سردی سے ٹھٹھرتے معصوم بچوں کو جوتے ، جرسیاں اور ٹوپیاں پہنائیں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ اس موقع پر ایک ہزار بچوں اور سکول سٹاف کے لئے سپیشل کھانا تیار کروایا گیا تھا ۔ سکول کے پیارے پیارے بچے ونٹر کٹ کا تحفہ وصول کر کے بہت خوش خوش نظر آئے ۔ ڈسٹری بیوشن تقریب کے انتظامات کے لئے المصطفی کے مقامی کوآرڈینیٹر بلال مشاری نے اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے المصطفی کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور انھیں دعاؤں سے نوازا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں