352

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے تعاون سےپنجاب یونیورسٹی میںفری آئی کیمپ کا انعقاد

آئی کیمپ کا افتتاح ،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کیا
رپورٹ : نصرت سلیم
پنجاب یونیورسٹی میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے تعاون سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح ،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ بیگم پروین سرور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد اختر،رجسٹرارڈاکٹر خالد خان،وائس چانسلر ڈاکٹربشرامرزالاہورویمن یونیورسٹی بھی موجود تھے۔آئی کیمپ میں المصطفیٰ آئی ہپستال لاہور کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ، ادویات، ٹیسٹ اور عینکیں دی گئیں۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال واحد ادارہ ہے کہ جو کسی مریض سے پرچی فیس وصول نہیں کرتا۔گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے کہا کہ المصطفیٰ کے بارے تب سے جانتا ہوں جب لندن میں تھا۔المصطفی آئی ہسپتال اورانتظامیہ احسن طریقے سے کام سرانجام دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی شخص یقین سے نہیں کہہ سکتاکہ پاکستان میں،ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی ودیگر مہلک بیماریوں کے کی کتنی تعدادہے۔لیکن اندازے کے مطابق دیہات میں 40فیصد افراد ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔بہت ضروری ہے کہ ان بیماریوں کا تدارک کیا جائے۔ بعدازاں ڈاکٹر امِ فروانے پنجاب یونیورسٹی کے طلبائوطالبات ودیگر کا آنکھ کا معائنہ کیااور آنکھ کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔آنکھ کی مفت سرجری کیلئے طلبہ کو المصطفیٰ آئی ہسپتال کے بارے بتایا۔ حسیب مصطفی،قیصر جاویدانورنے شرکاء میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں