629

’’ المصطفے آئی ہسپتال لاہور ‘‘ کی شاندار کارکردگی کی ایک جھلک

پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات فراہم کرتے
خدمت ، احساس اور جذبوں کا سفر چار ماہ میں 870 آپریشن مکمل
مریضوں اور ان کے لواحقین کو مفت اور معیاری کھانا پیش کرنے کے لئے ہسپتال کے ساتھ’’المصطفےٰ دسترخوان‘‘کا اہتمام

تحریر : محمد نواز کھرل
“ المصطفے آئی ہسپتال “ کے افتتاح کے بعد ۔۔ 14 نومبر 2020 سے 21مارچ 2021 تک ۔۔۔ صرف چار ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران المصطفے آئی ہسپتال میں 870 آنکھوں کے مفت اور کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہیں ۔۔۔۔ جبکہ اس دوران ہسپتال کے شعبہ او پی ڈی میں 10 ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا ، سکریننگ کی گئی ، ضروری ادویات فراہم کی گئیں اور امراض چشم کے مریضوں کو طبی مشورے دیئے گئے ۔۔۔۔ بُجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کا فلاحی مشن تیز تر ہو چکا ۔۔۔ ہسپتال میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک امراض چشم کے مریضوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ہسپتال کے کشادہ استقبالیہ میں رکھی کرسیاں ہر وقت مریضوں سے بھری دکھائی دیتی ہیں ۔۔۔ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔۔ آنکھوں کے امراض اور مسائل میں مبتلا سینکڑوں غریب مریض ہر روز ہسپتال کی مفت خدمات اور اعلی ترین سہولتوں سے استفادہ کر رہے ہیں ۔۔۔ بہت کم وقت میں “ المصطفے آئی ہسپتال “ لاہور میں آنکھوں کے سب سے زیادہ آپریشن کرنے والا ہسپتال بن چکا ہے ۔۔۔ ایسا مثالی ہسپتال ، جہاں مہنگے ترین کمرشل ہسپتالوں سے زیادہ معیاری سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ہسپتال میں انٹرنیشنل کوالٹی کی مہنگی ترین مشینیں نصب کی گئی ہیں ۔


المصطفے آئی ہسپتال میں معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاتا ۔ سنیئر ترین اور تجربہ کار ڈاکٹر جناب ڈاکٹر محمد شریف ہسپتال کے ایم ایس کے فرائض بحسن و خوبی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ میو ہسپتال لاہور کے شعبہ امراض چشم کے چیئرمین اور کے ای میڈیکل کالج لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی کے منصب پر فائز ہیں ۔۔۔۔۔ ہسپتال میں ہر ہفتے باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ ہفتہ وار “ فری آئی کیمپ “ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور پچھلے چار ماہ کے دوران 19 کیمپ لگائے جا چکے ہیں ۔ کیمپ سے پہلے پورا ہفتہ ہسپتال کے اندر اور لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر آنکھوں کے امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور آپریشن کے لئے مریضوں کا انتخاب اور آپریشن سے پہلے کی ٹریٹمنٹ اور ضروری ٹیسٹ مکمل کر کے ہر بدھ کو ہسپتال میں آپریشن کئے جاتے ہیں ۔۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اب ہفتے میں دو دن بدھ اور جمعہ کو آپریشن کئے جائیں گے ۔۔۔۔ آپریشن سے پہلے ہر مریض کے ہیپاٹائٹس بی اور سی ، بلڈ شوگر اور ایڈز کے ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال کے اندر فری آئی کیمپوں کے مسلسل انعقاد کے ساتھ ساتھ شہر لاہور کے پسماندہ علاقوں اور غریب بستیوں میں بھی فری آئی کیمپ لگانے کا سلسلہ بغیر تعطل کے جاری ہے ۔۔۔ پچھلے چار ماہ کے دوران “ المصطفے آئی ہسپتال “ کی فعال و متحرک ٹیم نے لاہور میں ، پنجاب یونیورسٹی ، باٹا پور ، یوحنا آباد ، شاہدرہ ، شاہ عالم مارکیٹ ، اندرون بھاٹی ، چوبرجی ، صحافی کالونی ، فیروز پور روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ ، اچھرہ سمیت شہر کے 50 مقامات پر کیمپ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال میں ہر ہفتہ وار فری آئی کیمپ کا افتتاح کسی اہم فلاحی ، سرکاری ، سماجی یا سیاسی شخصیت کے ہاتھوں کرایا جاتا ہے ۔۔۔۔ ہسپتال میں صبح دعائیہ اسمبلی سے دن کا آغاز کیا جاتا ہے اور ہسپتال کا سارا سٹاف اسمبلی میں شریک ہو کر تلاوت قرآن مجید ، نعت رسول مقبول اور ہسپتال کے شریعہ بورڈ کی ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم صاحبہ کا درس حدیث سماعت کرتا ہے ۔ دعائیہ اسمبلی کے آخر میں معروف روحانی ، علمی اور دینی شخصیت مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی دعا کی ریکارڈنگ سن کر آمین آمین کی آوازوں کے ساتھ عملے کا ہر فرد اپنی اپنی ڈیوٹی کا آغاز کرتا ہے ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال میں مسکراتے چہروں اور محبت بھرے انداز میں مریضوں کی خدمت اور راہنمائی کرتے عملے کے بااخلاق ، ملنسار ، شفیق اور مہربان افراد کا طرز عمل دیکھ کر دل خوشی سے بھر جاتا ہے ۔ بلاشبہ صادق جذبوں کے ساتھ قائم کیا گیا یہ ہسپتال دُکھی انسانیت کے لئے اپنائیت کا سائبان بن چکا ہے ۔ ۔۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ مریض کسی کا ہاتھ پکڑ کر مرجھائے چہروں اور بُجھی آنکھوں کے ساتھ ہسپتال میں آتے ہیں اور آنکھ کی پٹی کھلنے کے بعد کسی سہارے کے بغیر خوشی سے مسکراتے چہروں کے ساتھ خود چل کر واپس گھر جاتے ہیں ۔۔۔ اہم بات یہ ہے کہ المصطفے آئی ہسپتال سے ملحقہ پلاٹ میں “ المصطفے دستر خوان “ بھی شروع کر دیا گیا ہے اس دستر خوان میں ہسپتال آنے والے مریضوں ، ان کے لواحقین ، مزدوروں اور غریبوں کو مفت اور معیاری کھانا عزت و احترام کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ۔۔ المصطفے آئی ہسپتال اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فلاحی تنظیم “ سرور فاؤنڈیشن “ کے درمیان مستحق مریضوں کو مفت علاج مہیا کرنے کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح المصطفے آئی ہسپتال اور حجاز ٹیچنگ ہسپتال کے مابین بھی آنکھوں کے علاج اور لیبارٹری معائنہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور اشتراک عمل کے لئے دو الگ الگ یادداشتوں پر دستخط کئے جا چکے ہیں ۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاں طارق مصباح کی طرف سے ہسپتال کو پانچ لاکھ کی ادویات کا عطیہ موصول ہوا ہے ۔ میاں طارق مصباح نے المصطفے آئی ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کے افتتاح کے موقع پر ادویات کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔پیارے دوستو ! المصطفے آئی ہسپتال درد بانٹنے کا سفر ہے ۔۔۔ روشنی کا سفر ہے ۔۔ نابینا پن کے خاتمے کا سفر ہے ۔۔ بے سہاروں کا سہارا بننے کا سفر ہے ۔۔۔ جذبوں کا سفر ہے ۔۔۔ دکھوں کو سکھوں میں بدلنے کا سفر ہے ۔۔ سعادتوں کا سفر ہے ۔۔۔ گرتوں کو تھامنے کا سفر ہے ۔۔۔ مرجھائے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سفر ہے ۔۔، آنکھوں کا نور تقسیم کرنے کا سفر ہے ۔۔۔ رُکی اور تھمی زندگیوں کو پھر سے رواں دواں کرنے کا سفر ہے ۔۔۔ مایوسی کو امید میں بدلنے کا سفر ہے ۔۔ آیئے اس سفر میں المصطفے کے ہمسفر بنیئے ۔۔ ہر غریب پکار رہا ہے “ آپ کا سہارا ، روشن مستقبل ہمارا “ اس درد میں ڈوبی آواز اور پکار کو دل کے کانوں سے سنیں اور المصطفے آئی ہسپتال کے معاون بن کر مجبوریوں کی سولی پر لٹکے اور لاچاری و بیماری کے پل صراط سے گزرتے بے بس انسانوں کی بجھی آنکھوں کی بینائی بحال کرنے کے فلاحی مشن میں المصطفے کا بھرپور ساتھ دیں ، المصطفے کے مددگار بنیں ، دُکھی انسانیت کے لئے سہولت کار بنیں اور روشنی کے سفیر بن جائیں ۔۔ آخر میں المصطفے کے بانی و سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب ، المصطفے آئی ہسپتال کے مخلص و متحرک چیئرمین عبدالرزاق ساجد ، صدر طارق حمید فضل ، سنیئر نائب صدر خالد حمید فضل ، جنرل سیکریٹری محترمہ رضوانہ لطیف صاحبہ ، فنانس سیکریٹری تجمل گرمانی ، شریعہ بورڈ کی ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم صاحبہ ، نائب صدر سعد بن عطا کی مخلصانہ کاوشوں کو محبت و عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں ۔۔۔ اور لاچار و بیمار انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھنے والے ہسپتال کے باکمال ڈاکٹرز اور سٹاف ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

المصطفےٰ آئی ہسپتال کے 18 فری آئی کیمپوں کا افتتاح کرنے والی شخصیات کے اسمائے گرامی

گورنر پنجاب کی اہلیہ محترمہ پروین سرور ۔۔۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی ۔۔۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ۔۔۔ وزیر اعلی پنجاب کے شکایات سیل کے انچارج ناصر سلمان ۔۔۔۔ لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ ۔۔۔ ایس پی پولیس لائنز رضا صفدر کاظمی ۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن آ جا سم شریف ۔۔۔ قومی اسمبلی کے رکن میاں مرغوب احمد ۔۔۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس محترمہ آضیہ شعیب ۔۔۔ پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ برائے معذوراں کے ایم ڈی ڈاکٹر اظہار ہاشمی ۔۔۔ حجاز ہسپتال لاہور کے صدر سہیل اقبال ۔۔۔ مسلم فیوچر یوکے کے چیئرمین عمار یوسف ۔۔۔ لیبر پارٹی برطانیہ کے راہنما اور یوکے چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر رانا ندیم ۔۔۔ حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے خانوادے کے چشم و چراغ سید معین گیلانی ۔۔۔ المصطفے کی ٹرسٹی محترمہ روبینہ خواجہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سہیل ملک ۔۔۔لیسکو کے کمپنی سیکریٹری اویس یاسین ۔۔ لاہور رنگ چینل کے ڈائریکٹر نیوز ہمایوں سلیم ۔۔ اردو ٹائمز لندن کے ایڈیٹر طاہر چوہدری ۔۔۔ فلیٹیز ہوٹل کے ڈائریکٹر ارشاد بی نجم ۔۔۔ المائدہ ٹرسٹ کے صدر محمد علی خواجہ ۔۔۔ کریسنٹ لائنز کلب کے صدر شاہد لون

پچھلے چار ماہ کے دوران المصطفے آئی ہسپتال لاہور کا وزٹ کرنے والی شخصیات

الحاج محمد حنیف طیب ( بانی و سرپرست اعلی المصطفے ویلفیر سوسائیٹی ، ٹرسٹ )
محمد اعظم رانجھا ( مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام )
ندیم خان ( صدر لاہور کراکری گروپ )
ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی ( ڈپٹی کمشنر ایف بی آر لینڈ ریوینیو )
پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک ( استاد جی سی یونیورسٹی لاہور )
میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ( سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ، صدر نظام مصطفے پارٹی )
عزیز الرحمن چن ( صدر پیپلز پارٹی لاہور )
میاں طارق مصباح ( صدر لاہور چیمبر آف کامرس )
ڈاکٹر سعید الہی ( سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان )
پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی ( مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان )
صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی ( مہتمم جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ ۔ سابق ناظم اے ٹی آئی پنجاب
پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی ( کالم نگار روزنامہ جنگ ، چیئرمین تنظیم اتحاد امت ، اینکر جیو تیز )
مفتی انتخاب احمد نوری ( سابق کوآرڈینیٹر مذہبی امور حکومت پنجاب )
ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ( صدر اسلامک ریسرچ کونسل ، ناظم امتحانات وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ )
ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ( ممبر متروکہ وقف املاک ۔ نائب صدر وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ )
ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ( استاد گجرات یونیورسٹی )
انجیئر عبدالرشید ارشد ( سابق جنرل سیکریٹری اے ٹی آئی پنجاب ۔ چیف آرگنائزر نظام مصطفے پارٹی )
محترمہ مسرت قیوم ( کالم نگار روزنامہ نوائے وقت )
سہیل اختر نیازی ( سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی )
بدر ظہور چشتی ( سابق جنرل سیکریٹری اے ٹی آئی پنجاب ۔ سابق فنانس سیکریٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹ )
رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ ( سابق جنرل سیکریٹری اے ٹی آئی پنجاب )
مقصود چغتائی ( عالمی سیاح ، معروف شاعر )
حامد خان مشرقی ( عنایت اللہ مشرقی کے پوتے )
عامر اسماعیل ( رکن مشاورت اے ٹی آئی ۔۔ سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اے ٹی آئی )
محمد اسلم نوری ( سابق ناظم انجمن طلباء اسلام صوبہ سندھ )
ممتاز ربانی ( سابق مرکزی سیکریٹری جنرل مصطفائی تحریک )
ارشاد جاوید قریشی ( سابق راہنما اے ٹی آئی )
چوہدری منور انجم ( سابق ترجمان بینظیر بھٹو شہید )
وجاہت علی خان ( سنیئر کالم نگار ۔ ایڈیٹر ایمز )
محترمہ صدف جاوید صاحبہ ( برطانیہ )
راجہ فیض سلطان ( نمائندہ خصوصی جیو لندن )
آصف علی ( ڈائریکٹر لاہور کراکری گروپ )
مسرت صدیقی ( راہنما پیپلز پارٹی )
لیاقت علی سیال ایڈووکیٹ ( صدر المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی ضلع جھنگ )
شگفتہ غزل ہاشمی صاحبہ ( معروف شاعرہ )
ڈاکٹر سلیم عباس قیصر ( استاد ایف سی یونیورسٹی لاہور )
ڈاکٹر راشد خان ( پنجاب یونیورسٹی لاہور )
خواجہ خالد آفتاب ( معروف صحافی ، سابق راہنما اے ٹی آئی )
شمس الحق قذافی ( معروف صحافی )
ڈاکٹر قمر غزنوی ( معروف دانشور ، لکھاری ، صحافی )
زاہد عابد ( ممتاز صحافی )
امجد فاروق کلوں ( معروف صحافی )
راشد تیمور ( صحافی )
سید ریحان ( صحافی )
ندیم قاسم ( صحافی )
ڈاکٹر سعداللہ گوندل ( سرگودھا )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں