413

عیدالاضحی، کوئی گھر گوشت سے محروم نہ رہے ، ’’المصطفیٰ‘‘ کا عزم

رپورٹ : محمد نواز کھرل
دنیا کے مختلف خطوں اور ملکوں میں فلاح انسانیت کے لئے سرگرم عمل ، عالمی فلاحی تنظیم ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ نے اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر مختلف ملکوں میں اجتماعی قربانیوں کا شاندار اور منظم اہتمام کیا ۔۔۔۔ ملک ملک ، شہر شہر ہزاروں جانور ذبح کئے گئے ۔۔۔۔ ہزاروں من گوشت غرباء ، مساکین ، بیوگان اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا ۔۔۔ لاکھوں انسانوں نے المصطفے کے اجتماعی قربانی پروجیکٹ سے استفادہ کیا ۔۔۔۔ غزہ ( فلسطین ) میں اجتماعی قربانیوں کا خصوصی اور بڑا اہتمام ۔۔۔ بے گھر فلسطینی مسلمانوں کے خیموں میں گوشت کے تھیلے وسیع پیمانے پر تقسیم کئے گئے ۔۔۔ صومالیہ ، افغانستان ، ایتھوپیا ، شام ، یمن ، بنگلہ دیش ، ملاوی اور دوسرے کئی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانیوں کا شاندار انتظام ۔۔ غریب گھروں میں گوشت پہنچانے کے لئے ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ کے رضاکار عید کے تین دنوں کے دوران مسلسل متحرک رہے ۔۔۔ ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ کے رضاکاروں نے اپنے گھروں کی بجائے غریبوں کے ساتھ عید منائی اور گھر گھر گوشت تقسیم کرنے کے فرائض سرانجام دیئے ۔۔۔


پاکستان کے 30 شہروں میں اجتماعی قربانیوں کے لئے 1100 جانور ذبح کئے گئے ۔۔ آزاد کشمیر کے کیپیٹل سٹی مظفرآباد میں ، کشمیری مہاجرین کی خیمہ بستیوں میں اجتماعی قربانی کا بہت بڑا اہتمام کیا گیا ۔ یہاں پر ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ کی طرف سے 300 جانور ذبح کئے گئے ۔ مظفرآباد کی تاریخی اجتماعی قربانی کے وسیع انتظامات اور منظم طریقے سے گوشت کی تقسیم کے لئے المصطفے آذاد کشمیر کے صدر محمد عتیق کیانی نے اہم کردار ادا کیا ۔۔۔ غربت اور پسماندگی کی آگ میں جلتے “ تھرپارکر میں بھی ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ نے 100 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا خصوصی اہتمام کیا ، تھرپارکر میں المصطفے کی اجتماعی قربانیوں کی نگرانی شاہد عبدالمتین ، حسیب مصطفے اور طارق حسن بھٹی نے کی ، جو مسلسل تین دن جانوروں کو ذبح کروانے ، گوشت بنوانے ، تھیلے تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے عمل میں مصروف رہے ۔۔۔ اسی طرح محرومیوں کے شکار’’ چولستان‘‘ میں بھی 40 جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی اور کئی من گوشت چولستان کے لق و دق صحرا میں مقیم غرباء کی جھگیوں اور گھروندوں میں عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا گیا ۔۔۔ چولستان میں ملک فیاض اطہر اور حامد رضا کی سربراہی میں المصطفے کے رضاکاروں نے سخت گرمی میں پیدل سفر کر کے چولستان کی وسعتوں میں پھیلے غریب گھروں میں تازہ اور معیاری گوشت پہنچا کر خدمت کی بہترین مثال قائم کی ۔۔۔ داتا کی نگری لاہور میں ’’ المصطفے آئی ہسپتال ‘‘ سے متصل خالی پلاٹ میں مسلسل تین دن صبح سے شام تک اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ لاہور کی قربان گاہ میں مجموعی طور پر 168 جانور ذبح ہوئے جن میں 107 گائیں اور 61 بھیڑیں شامل تھیں ۔ لاہور میں اجتماعی قربانی کے تمام تر معاملات اور انتظامات کے لئے ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ نصرت سلیم صاحبہ خود موقع پر موجود رہیں اور ان کی معاونت کے لئے علی ناصر ، قیصر جاوید ، مبین احمد ، شکیل احمد ، ظہیر عباس کے علاوہ ایک سو افراد پر مشتمل ٹیم نے خدمات سرانجام دیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل اور سنیئر نائب صدر خالد حمید فضل نے بھی لاہور کی قربان گاہ کا دورہ کیا ۔۔ جنونی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے غربت زدہ دیہاتوں ٹھٹہ گرمانی ، محمود کوٹ اور ہانس میں 57 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور ان جانوروں کا گوشت اردگرد کے دیہاتوں میں “ المصطفے “ کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی کی زیرنگرانی تقسیم کیا گیا ۔۔۔ اس کے علاوہ کراچی میں ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ کے بانی و سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب کی زیرنگرانی 100 جانوروں کی اجتماعی قربانی کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا جس سے ہزاروں غریب افراد مستفید ہوئے ۔ اسی طرح کوٹلی آذادکشمیر میں 100 ، میاں چنوں میں 50 ، کوئٹہ میں 30 ، نواب شاہ ( سندھ ) میں 10 ، نیلم ویلی ( آذادکشمیر ) میں 30 ، فیصل آباد میں 14 ، حویلیاں ( خیبرپختونخواہ ) میں 20 ، حیدر آباد ( سندھ ) میں 10 ، گلگت میں 3 ، ملتان میں 10 ، جڑانوالہ میں 5 ، اوکاڑہ میں 5 ، پاکپتن شریف میں 5 ، ڈیرہ غازی خان میں 5 ، راجن پور میں 5 ، قصور میں 5 ، حافظ آباد میں 5 ، شیخوپورہ میں 5 ، چنیوٹ میں 5 ، سبّی میں 2 ، جوہر آباد ( خوشاب ) میں 2 جانور ذبح کر کے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور مجموعی طور پر لاکھوں غرباء و مساکین میں ہزاروں من گوشت تقسیم کیا گیا ۔۔۔ قربانی پروجیکٹ کی شاندار کامیابی پر ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ کے بانی و سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب ، چیئرمین ’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل‘‘ عبدالرزاق ساجد اور المصطفے کی پوری ٹیم کے لئے محبت بھری والہانہ اور پُرجوش مبارکباد ۔۔۔ پاکستان کے 30 شہروں میں ہونے والی اجتماعی قربانیوں کے بےشمار معاملات کو نبٹانے اور قربانیوں کے وسیع انتظام و انصرام کے لئے بنیادی کردار ادا کرنے پر ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ نصرت سلیم کی مخلصانہ کاوشوں کو سلام ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں