لاہور میں ’’ فری آئی کیمپوں‘‘کی سنچری مکمل ہونے پر المصطفے کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب
المصطفے آئی ہسپتال کے زیراہتمام لاہور اور لاہور کے نواحی علاقوں اور قریبی اضلاع میں صرف سات ماہ کے مختصر عرصہ میں 100 فری آئی کیمپ مکمل ہونے پر ، کیمپوں میں خدمات سرانجام دینے والی “ المصطفے ٹیم “ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔۔۔ اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔۔ تقریب سے المصطفے آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف ، ہسپتال کے ایچ او ڈی اور سرجن ڈاکٹر ناصر چوہدری ، المصطفے کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی ، ہسپتال کی ایڈمن اور شریعہ بورڈ کی ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم صاحبہ اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن محمد نواز کھرل نے خطاب کیا ۔۔۔ جن ساتھیوں کو تحائف پیش کئے گئے ان میں ملک فیاض اطہر ، حامد رضا ، حسیب مصطفے ، رضوان انصاری ، ڈاکٹر ارشاد ، ڈاکٹر احمد اورکزئی ، زرنین حاجرہ ، وردہ اجمل ، عدنان اشرف ، فہیم ، مبین اور قیصر شامل تھے ۔۔
المصطفے آئی ہسپتال لاہور میں ارسلان طاہر کے لئے فیئر ویل پارٹی
“ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ “ کے لاہور آفس میں بطور فنانس منیجر ایک سال انتہائی محنت اور محبت کے ساتھ شاندار خدمات سرانجام دینے والے محترم ارسلان طاہر کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال لاہور میں ہونے والی اس محبتوں بھری تقریب میں المصطفے کی ٹیم نے جناب ارسلان طاہر کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔۔
المصطفے آئی ہسپتال کی طرف سے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سنٹر میں ’’فری آئی کیمپ ‘‘ کا شاندار انعقاد
جی ایم سیف الدین سے ملاقات
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں لگائے گئے المصطفے کے فری آئی کیمپ میں صبح سے شام تک پی ٹی وی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے اس کیمپ سے استفادہ کیا ۔۔ کیمپ میں 200 سے زائد افراد کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انھیں ادویات و چشمے فراہم کئے گئے ۔ سفید موتیا والے مریضوں کو المصطفے آئی ہسپتال لا کر ان کا مفت آپریشن کیا گیا ۔۔ اس موقع پر المصطفے آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف ، ہسپتال کی ایڈمن محترمہ نصرت سلیم صاحبہ ، نواز کھرل ( ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ) اور حسیب مصطفے ( پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ) نے پی ٹی وی لاہور سنٹر کے جنرل منیجر سیف الدین سے ملاقات بھی کی ۔ جی ایم نے المصطفے آئی ہسپتال کو اپنے پینل پر لینے کا اعلان کیا اور چیئرمین “ المصطفے “ عبدالرزاق ساجد کی عالمی فلاحی سرگرمیوں کی تحسین کے ساتھ ساتھ ، بُجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے مشن کے علمبردار “ المصطفے آئی ہسپتال “ کی حُسن کارکردگی کو سراہا ۔
المصطفے آئی ہسپتال لاہور میں اہم شخصیات کی تشریف آوری کا خوبصورت سلسلہ جاری
المصطفے آئی ہسپتال میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہسپتال کا وزٹ کرنے والے معزز مہمانوں نے سات ماہ کے مختصر عرصہ میں المصطفے آئی ہسپتال میں 1600 آنکھوں کے مفت آپریشن اور 120 فری آئی کیمپ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور چیئرمین “ المصطفے “ عبدالرزاق ساجد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔
پچھلے ہفتہ کے دوران المصطفے آئی ہسپتال کا وزٹ کرنے والی معزز و محترم شخصیات ۔
مفتی محمد رمضان سیالوی ( خطیب داتا دربار ) ۔۔ محمد حسین کھوکھر ( ایڈیشنل ڈائریکٹر محمکہ خوراک پنجاب ) ۔۔۔۔ محترمہ عمرانہ مشتاق ( معروف شاعرہ ، کالم نگار ، ناول نگار ) ۔۔۔ عباد نبیل شاد ( صدر شعبہ پنجابی گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور )۔۔۔۔ محمد عمر دراز ( ڈپٹی ڈائریکٹر محمکہ خوراک پنجاب ) ۔۔۔ کوثر نور سولنگی ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر واپڈا ) ۔۔۔۔ محمد طفیل ڈھڈھال ( سعودی عرب میں اہم سرکاری منصب پر فائز آفیسر ) ۔۔۔۔ ملک محبوب الرسول قادری ( مدیر ماہنامہ انوار رضا ) ۔۔ سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ ( سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی ، جنرل سیکریٹری نظام مصطفے پارٹی پنجاب ) ۔۔۔ امانت علی زیب ( صدر پاکستان فلاح پارٹی ) ۔۔۔ تصور شہزاد ( کالم نگار ) ۔۔ سید راشد علی گردیزی ( سابق صدر انجمن طلباء اسلام ، صدر فلاح پارٹی پنجاب ) ۔۔۔ محترمہ جیا حسین ( چیئرپرسن جی بی ہیلتھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، صدر وومن ونگ میک گرین پاکستان لاہور ) ۔۔۔۔ ( کنزہ وحید ( صدر میک پاکستان گرین ، الخیر آرگنائزیشن ، لاہور ) ۔۔۔۔ پیر محمد اسلم شہزاد ۔۔۔ حافظ صفدر علی شاہد ( سابق راہنما اے ٹی آئی ) ۔۔۔۔ بدر ظہور چشتی ( صحافی ، سابق جنرل سیکریٹری اے ٹی آئی پنجاب ) ۔۔۔ میاں احسن ایوب ( گوجرانوالہ ) ۔۔۔۔ محمد ضمیر گجر ( جنرل سیکریٹری فلاح پارٹی پنجاب ) ۔۔ حکیم غلام مرتضے مجاہد ۔۔ عمر شیخ ( معروف بزنس مین ) ۔۔۔ محمد اسلم سعیدی ( ممتاز شاعر ، صحافی ) ۔۔۔ ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم ( معروف لکھاری ، موٹیویشنل سپیکر ) ۔۔۔ ناصر حسین قادری ( سیکریٹری جنرل حضرت امام حسن کونسل ) ۔۔۔ رضوان قاضی ، انس احمد ، سلمان کھرل ( میک پاکستان گرین ) ۔۔۔ آصف محمود بٹ ( سنیئر رپورٹر روزنامہ “ جنگ “ )