447

جسٹس محمد قاسم خان کا المصطفیٰ آئی ہسپتال کا وزٹ

سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالی جناب
یوم آزادی کی شاندار تقریب سے جسٹس محمد قاسم خان کا حوصلے بانٹتا خطاب
پاک وطن سے محبتوں کا والہانہ اظہار، جسٹس محمد قاسم خان کو المصطفیٰ آئی ہسپتال کا پیٹرن انچیف بنانے کا اعلان ، تقریب میںالمصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایگزیکٹو ممبران کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کی گئیں

رپورٹ : محمد نواز کھرل
سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے المصطفے آئی ہسپتال لاہور کا دورہ کیا ۔ اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف نے جسٹس محمد قاسم خان کو ہسپتال کی ورکنگ اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر یوم آذادی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور تقریب کے آخر میں المصطفے آئی ہسپتال کے ایگزیکٹو ممبران کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز پیش کی گئیں ۔ تقریب کے دوران جسٹس محمد قاسم خان کو المصطفے آئی ہسپتال کا پیٹرن انچیف بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال کی نو ماہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ آنکھیں روشن کر کے زندگیاں روشن کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کا عالمگیر فلاحی مشن خلق خدا کے لئے اپنائیت کا سائبان ہے ۔ المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد میرے زمانہ طالب علمی کے مخلص نظریاتی دوست ہیں جو انسانیت کی خدمت کے جذبے سے مالامال ہیں ۔ ہم سب غلامی رسول کے لازوال رشتے سے منسلک ہیں ۔ جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ناگزیر ہے ۔ پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لئے محب وطن نظریاتی قوتیں متحد ہو جائیں ۔


تقریب کے اہم شرکاء میں محمد اعظم رانجھا ( مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام ) ۔ میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ( مرکزی صدر نظام مصطفے پارٹی ) ۔ انجیئر عبدالروف شہزادہ ( جنرل سیکریٹری ڈیفینس ویلفیئر سوسائیٹی ) ۔ محترمہ مسرت قیوم ( کالم نگار نوائے وقت ) ۔ محمد نعیم میر ( جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران ) ۔ رضا محمود خورسند ( سابق صدر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ) ۔ مجاہد پرویز چٹھہ ( سابق چیف ایگزیکٹو لیسکو ) ۔ ڈاکٹر ناصر چوہدری ( ایچ او ڈی کے ای میڈیکل یونیورسٹی ، المصطفے آئی ہسپتال ) ۔ خواجہ جمشید امام ( بانی ممبر تحریک انصاف ) ۔ اویس یاسین ( کمپنی سیکریٹری لیسکو ) ۔ چوہدری منور انجم ( سابق ترجمان بینظیر بھٹو شہید ) ۔ سہیل ملک ( مرکزی راہنما پیپلز پارٹی ) ۔ چوہدری محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ ( سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی ) ۔ محترمہ حُسن زیبا ( چیئرپرسن ام حبیبہ فاؤنڈیشن ) ۔ انجیئر عبدالرشید ارشد ( چیف آرگنائزر نظام مصطفے پارٹی ) ۔ بیدار سرمدی ( سنیئر کالم نگار نوائے وقت ، شاعر ) ۔ محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ( مرکزی راہنما جمعیت علماء پاکستان ) ۔ محترمہ روبینہ چوہدری ( معروف سماجی و سیاسی شخصیت ) ۔ محترمہ سمیرا بتول ( راہنما تحریک انصاف ) ۔ لیاقت علی ( نائب صدر زرعی ترقیاتی بینک ) ۔ ذوالفقار علی ( عالمی شہرت یافتہ مصور ، خطاط ) ۔ شیر افضل ملک ( قائداعظم لائبریری لاہور ) ۔ محترمہ حُسن بانو خان ( معروف شاعرہ ) ۔ شہزادہ بٹ ( امیر شیران اسلام پنجاب ) ۔ محمد اسلم نوری ( سابق ناظم اے ٹی آئی سندھ ) ۔ شہباز حمید ایڈووکیٹ ( مرکزی فنانس سیکریٹری نظام مصطفے پارٹی ) ۔ عامر اسماعیل ( رکن مشاورت اے ٹی آئی ) ۔ میاں عطاءالرحمن فاروقی ( سابق راہنما اے ٹی آئی ) ۔ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ۔ محترمہ نبیلہ طارق ایڈووکیٹ ( راہنما مسلم لیگ ن ) ۔عظیم پاشا ( چیف ایگزیکٹو ڈی جانز ) ۔ ساجد یزدانی ( سینئر صحافی ) ۔ محمد اسلم بھٹی ( سابق فنانس سیکریٹری اولڈ راوین یونین ) ۔ رضوان انجم ( شاعر ) ۔ ضماد گریوال ۔ دانش وڑائچ ( ناظم اے ٹی آئی لاہور ) ۔ سرور بسرا ایڈووکیٹ ۔ آفتاب جاوید ( صدر گیان فاؤنڈیشن ۔ شاعر ۔ مصنف ) ۔ مس فرحت ۔حذیفہ اشرف عاصمی ۔عظیم ضیائی ( معروف نعت خوان ) ۔ شیخ محمد عمر ( معروف بزنس مین ) ۔ محمد اسلم سعیدی ( شاعر ، ادیب ، صحافی ) ۔ تیمور خالد ( ممتاز صحافی ) شامل تھے جبکہ المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ۔خالد حمید فضل ۔۔ ڈاکٹر محمد شریف ۔تجمل گرمانی ۔محترمہ نصرت سلیم ۔ محمد نواز کھرل ۔نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں