246

المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام اعتکاف ہال داتا دربار میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا شاندار اور کامیاب انعقاد

سید ہجویر ی مخدوم حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں سالانہ عرس کے برکتوں بھرے لمحات میں ۔۔۔
المصطفےٰ آئی ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز اور ماہرین امراض چشم نے کیمپ کے دوران خدمات سرانجام دیں ۔۔۔
ہزاروں افراد نے المصطفے کے فری آئی کیمپ سے استفادہ کیا ۔۔

’’ المصطفےٰ‘‘ کے بانی و سرپرست اعلی ، سابق وفاقی وزیر الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب نے کیمپ کا خصوصی طور پر دورہ کیا اور المصطفے کی ٹیم کو دعاؤں سے نوازا ۔۔۔ کیمپ میں تشریف لانے والی اہم شخصیات میں انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا ، نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، میو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے چیئرمین اور المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ناصر چوہدری ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی راہنما چوہدری اعجاز احمد فقہی ، سابق جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی پنجاب بدر ظہور چشتی، انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق صدرقاسم علوی ،معروف نقیب قاری محمد یونس قادری ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کے مرکزی رابطہ سیکریٹری معین نوری ، اے ٹی آئی کے سابق ناظم سندھ محمد اسلم نوری ، المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کراچی کے راہنما عبدالغفار سعیدی ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اکرم رضوی ، نوائے انجمن کے ایڈیٹر منیر چوہدری ، اے ٹی آئی کے رکن مشاورت اور سابق مرکزی پریس سیکریٹری عامر اسماعیل ، نظام مصطفے پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر معین الحق علوی ، لیہ سے ڈاکٹر یاسمین،قاری غلام فرید ،غلام عباس بھٹی ،رانا شاہد فرید، شیخ طیب اور کئی علماء و مشائخ شامل تھے ۔۔۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈائریکٹر مینجمنٹ ، انجمن طالبات اسلام کی سابق مرکزی ناظمہ محترمہ نصرت سلیم صاحبہ اور المصطفے کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پی آر محمد نواز کھرل بھی المصطفے کی ٹیم کے ساتھ کیمپ میں موجود رہے ۔ انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر اور المصطفے کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ارحم سلیم قادری کے کیمپ کے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں