313

مخلوق سے بھلائی خالق تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے

جامعہ نعیمیہ لاہور میں ’’ المصطفےٰ‘‘ رضاکار کنونشن ــ سے الحاج محمد حنیف طیب ، اعظم رانجھا ، ڈاکٹر عبدالرحیم ، میاں خالد حبیب الہی ، احمد رضا طیب ، عبدالرشید ارشد اور دیگر کا خطاب
ایمز رپورٹ
نظام مصطفے پارٹی کے چیئرمین ، سابق وفاقی وزیر اور المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کے بانی و سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ مخلوق سے بھلائی خالق تک رسائی کا آسان راستہ ہے اور خدمت خلق رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کی فلاحی خدمات اور سہولیات سے لاکھوں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔ “ المصطفے “ 22 ممالک میں دُکھی انسانیت کی بےلوث خدمت میں مصروف ہے ۔ سیاست کو دولت سازی کی بجائے خدمت کا ذریعہ بنا کر پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کے زیراہتمام منعقدہ “ المصطفے رضاکار کنونشن “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن میں چاروں صوبوں اور آذادکشمیر سے المصطفے کے رضاکاروں نے شرکت کی ۔ کنونشن کے مقررین میں “ المصطفے “ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالرحیم ، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، “ المصطفے “ کے مرکزی سیکریٹرل جنرل احمد رضا طیب ، سندھ کے صدر معین خان ، آذاد کشمیر کے صدر محمد عتیق کیانی ، خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نظامی ، بلوچستان کے جنرل سیکریٹری صوفی عبدالرزاق قاسمی ، پنجاب کے نائب صدر صاحبزادہ رضا المصطفے نوری ، ناظم کنونشن عبدالرشید ارشد ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدور سید بو علی شاہ اور ارحم سلیم قادری ، پنجاب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ندیم اشرفی ، انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق صدر علامہ محمد قاسم علوی ، محمد نواز کھرل ، پروفیسر رحمت اللہ سیالوی اور دوسرے شامل تھے ۔ الحاج محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ ملک بھر میں المصطفے کے ہسپتال ، تعلیمی ادارے ، یتیم خانے اور خدمت مراکز شاندار فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ خدمت میں عظمت تلاش کرنے والے افراد ہمارے ملک کے حقیقی ہیروز ہیں ۔ المصطفے کے رضاکار بے سہاروں کا سہارا بنیں اور دردمندوں کے درد بانٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا نے کہا کہ “ المصطفے “ کا 36 سالہ قابل فخر فلاحی سفر لائق تحسین ہے ۔ المصطفے کے رضاکاروں نے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنا رکھا ہے ۔ المصطفے کے فری آئی کیمپوں میں ایک لاکھ چھبیس ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل ہونا خدمت کی بہترین مثال اور ایک قابل فخر ریکارڈ ہے ۔ تعلیمات رسول سے ہمیں خدمت خلق کا درس ملتا ہے ۔ نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاچار اور بیمار انسانوں کے دکھ بانٹنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ “ المصطفے “ کے رضاکار مسائل زدہ انسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔ خدمت خلق کا مشن نیکی ، خیر اور بھلائی کا مشن ہے ۔ وسائل سے مالامال افراد ایثار اور قربانی کا جذبہ اپنا کر وسائل سے محروم خاک نشینوں کا ہاتھ تھامیں ۔ “ المصطفے “ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہا کہ اسلام فلاح اور اصلاح کا انسانیت نواز دین ہے ۔ انسان دوستی کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ المصطفے کے رضاکار خلق خدا کی خدمت کے حسین راستوں کے مسافر ہیں ۔ خدمت میں عظمت کا راز پوشیدہ ہے ۔ المصطفے کے عالمگیر فلاحی مشن کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے ۔ “ المصطفے “ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احمد رضا طیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں المصطفے کی خدمات سے لاکھوں افراد فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ المصطفے کا نصب العین خوشیوں سے محروم انسانوں کو خوشیاں فراہم کرنا ہے ۔ ناظم کنونشن اور نظام مصطفے پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالرشید ارشد نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی اور پھیلتی غربت ، افلاس اور محرومیوں کے اندھیرے دور کرنے کے لئے خدمت خلق کا مشن تیز تر کرنے کی ضرورت ہے ۔ عرش والے رب کو خوش کرنے کے لئے فرش والے انسانوں کو خوش کرنا ضروری ہے ۔ خدمت خلق صوفیانہ عمل ہے ۔ المصطفے کی عالمی سطح پر شاندار شناخت بن چکی ہے ۔ المصطفے کے رضاکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ کنونشن کے اہم شرکاء میں عبدالغفار سعیدی ، معین نوری ، سلمان انصاری ، نوید بٹ ، رانا زاہد محمود خان ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، شہباز حمید ، ڈاکٹر یوسف آرائیں ، مقصود چوہدری ، رفیق لودھی ، اسلم ندیم رانا ، محمود سکندر سلطانی ، محمد اسلم نوری ، شہزادہ بٹ ، جاوید یوسفی ، میاں احسن ایوب ، سلمان منہاس ، طارق جاوید نقشبندی ، سجاد نازش ، طارق باجوہ ، معین الحق علوی ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد عثمان حقانی ، حمید اللہ خان نوری ، محمد یامین ہاشمی ، محمد شکیل قادری ، حافظ کلیم اللہ ، قاری عبدالستار سعیدی اور دیگر شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں