رپورٹ ( راجہ فیض سلطان )
’’لاہور کلب یوکے‘‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب ہفتہ ۲۳ اکتوبر کی شام مغربی لندن کے علاقہ ‘ہیز ‘ میں منعقد ہوئی، لاہور کلب کے چئرمین سلطان حیات کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب میں صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے لاہور کی ختم ہوتی ہوئی اچھی تہذیبی و ثقافتی روایات خصوصی طور پر بسنت کے تہوار کی بحالی کے لئے مختلف تجاویز دیں اور حکومت پر زور دیا کہ دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور بیچنے والوں کا سختی کے ساتھ محاسبہ ضرور کریں جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے لیکن بسنت کے خوبصورت تہوار پر پابندی ختم کی جائے، علاوہ ازیں پرانے لاہور کے گرد باغوں کی بحالی ، اندرون شہر میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کی ضرورت پر بھی سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے اعادہ کیا گیا کہ جلد اس ضمن میں حکومت کو تحریری طور پر تجاویز دیں جائیں گی اور” لاہور کلب یوکے” کا ایک نمائندہ وفد وزیر اعلی پنجاب ، گورنر پنجاب اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
319