المصطفے آئی ہسپتال کا پہلا کامیاب سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کے لئے شاندار اور یادگار تقریب ۔۔۔
رپورٹ : محمد نواز کھرل
المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام المصطفے آئی ہسپتال کا پہلا سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر 12 نومبر کو لاہور میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر فلیٹیز ہوٹل لاہور کے رائل گرینڈ ہال میں چاروں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین ، اخبارات کے ایڈیٹرز ، سنیئر کالم نگاروں ، سٹوڈنٹ لیڈرز ، مذہبی راہنماؤں ، کاروباری ، سرکاری اور سماجی شخصیات کی کہکشاں سج گئی ۔۔۔ عظیم اور کریم مرشد گرامی ، معروف علمی ، روحانی اور فکری شخصیت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی کی برکتوں بھری صدارت میں منعقد ہونے والی اس شاندار اور یادگار تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور عزت مآب ڈاکٹر پیر نورالحق قادری چیف گیسٹ تھے جبکہ لندن سے چیئرمین “ المصطفے “ عبدالرزاق ساجد نے خصوصی شرکت کی ۔۔۔ معروف اینکر اور سنیئر کالم نگار سہیل وڑائچ ، روزنامہ 92 کے ایڈیٹر ارشاد احمد عارف ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ایثار رانا اور ممتاز دانشور سجاد میر نے بطور مہمان اعزاز شرکت کر کے تقریب کی سج دھج میں اضافہ کیا ۔۔۔ تقریب کے مقررین میں سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا ۔۔۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر قائد طلباء رمیض راجہ ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد ( ایم پی اے ) ۔۔۔ میو ہسپتال ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ۔۔۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سید حسن مرتضے ۔۔۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل محمد نعیم میر ۔۔۔ مجلس ترقی ادب کے چیئرمین ، معروف شاعر اور کالم نگار منصور آفاق ۔۔۔۔ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین افضل دھرالہ ایڈووکیٹ ۔۔۔۔ جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ۔۔۔ بینظیر بھٹو شہید کے سابق ترجمان چوہدری منور انجم ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ۔۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کی مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید ۔۔۔ المصطفے کی ٹرسٹی محترمہ رضوانہ لطیف ۔۔۔ المصطفے کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی شامل تھے ۔ نظامت کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکیں بند کرنے والی نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔ خدمت میں عظمت کا راز پوشیدہ ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ پیر نورالحق قادری نے مزید کہا کہ اسلام کی تعلیمات کا مرکز و محور دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی عالمگیر فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے بانی و سرپرست اعلی مفکر اسلام ، مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسائل زدہ انسانوں کے درد بانٹنا سب سے بڑی نیکی ہے ۔ بیمار اور لاچار انسانیت کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا دینی اور معاشرتی فریضہ ہے ۔ دنیا و آخرت میں سرخروئی کے لئے خدمت خلق کو شعار بنانا ہو گا ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے ۔ سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ بے سہاروں کا سہارا بننے کی سوچ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ مخلوق سے بھلائی کے بغیر خالق تک رسائی ممکن نہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال سب سے زیادہ آنکھوں کا مفت آپریشن کرنے والا مثالی اور معیاری ہسپتال ہے ۔ چیئرمین “ المصطفے “ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ “ روشنی سب کے لئے “ کے عنوان سے اندھے پن کے خاتمے کے لئے دنیا کے 22 ممالک میں سرگرم عمل ہے ۔ المصطفے کے فری آئی کیمپوں میں اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سفید موتیا کے مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضے نے کہا کہ المصطفے کی متحرک و مخلص ٹیم بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔ اللہ کو خوش کرنے کے لئے اللہ کے بندوں کو خوش کرنا ضروری ہے ۔ وسائل سے مالامال افراد وسائل سے محروم انسانوں کے ہاتھ تھامیں اور انھیں مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر امید کے اجالوں میں لائیں ۔ جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ خدمت خلق کے حسین راستوں کے مسافر ہمارے معاشرے کی آنکھ کا تارا ہیں ۔ پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کے لئے فلاحی و رفاہی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل نے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال میں صرف ایک سال کے دوران 2100 سفید موتیا کے مفت آپریشن مکمل ہونا خدمت کی ایک عمدہ مثال ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال مستحق مریضوں کو پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ معروف اینکر اور کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہا کہ نفسا نفسی کے مادیت زدہ دور میں دوسروں کے لئے جینے والے دردمند لوگ قابل قدر ہیں ۔ اللہ تک پہنچنے کا آسان اور مختصر راستہ اللہ کی مخلوق کے دلوں سے ہو کر گزرتا ہے ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ نے غزہ میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال کی ایک سالہ کارکردگی نہایت شاندار اور مثالی ہے ۔ معروف کالم نگار ، دانشور ارشاد احمد عارف نے کہا کہ خدمت ہی عظمت حاصل کرنے کا بہترین راستہ ہے ۔ خوشیوں سے محروم مرجھائے چہروں پر خوشیوں کی بہار لانا بہت بڑی عبادت ہے ۔ المصطفے آنکھوں کے سب سے زیادہ مفت آپریشن کرنے والی عالمی تنظیم بن چکی ہے ۔ تقریب کے آخر میں المصطفے آئی ہسپتال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
تقریب میں شرکت کرنے والے معزز و محترم مہمانوں کے اسمائے گرامی
ڈاکٹر محمد شریف ( ایم ایس المصطفے آئی ہسپتال ) ۔۔۔ میاں حبیب ( معروف اینکر اور کالم نگار ) ۔۔۔ پروفیسر راؤ ارتضی حسین اشرفی ۔۔ پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین امانت علی زیب ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی ممبر ، معروف دانشور خواجہ جمشید امام ۔۔۔ المصطفے پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام قادر فیاض ۔۔۔ المصطفے پنجاب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ندیم اشرفی ۔۔۔ متروکہ وقف املاک کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر امیر بہادر ہوتی ۔۔۔ لاہور پریس کلب کے سابق صدر محسن گورائیہ ۔۔ مقبول شاعر خالد شریف ۔۔۔ سنیئر ادیب ، شاعر اور کالم نگار علی اصغر عباس ۔۔ معروف افسانہ نگار ، نقاد اور حلقہ ارباب ذوق کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر امجد طفیل ۔۔۔ ممتاز شاعرہ ، کالم نگار اور مصنفہ محترمہ رابعہ رحمان ۔۔۔ اے ٹی آئی کے سابق صدور محمد اعظم رانجھا ، سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ ، ارحم سلیم قادری ۔۔۔۔ تحریک انصاف شعبہ خواتین کی راہنما سمیرا بتول ۔۔ محترمہ شہزادی اورنگ زیب ۔۔۔ سنیئر شاعر ڈاکٹر کنول فیروز ۔۔۔ ممتاز کالم نگار تنویر قیصر شاہد ۔۔۔ معروف کالم نگار اور اینکر پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی ۔۔۔ ممتاز شاعر اور کالم نگار ناصر بشیر ۔۔۔۔ معروف مصنفہ نبیلہ اکبر ۔۔ دربار بابا فرید پاکپتن شریف کے خطیب مفتی عمران انور نظامی ۔۔۔ نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری شہباز حمید ۔۔۔ جامعہ اشرف المدارس اوکاڑہ کے پرنسپل صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی ۔۔۔ معروف شاعر ، محقق اور کالم نگار سجاد اظہر ۔۔۔۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد عثمان جٹ کاہلوں ۔۔۔ سردار محمد خان لغاری ۔۔۔ تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین ملک پرویز اکبر ساقی ۔۔۔ علامہ حافظ محمد اعظم نعیمی ۔۔۔ گجرات یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ۔۔ حکومت پنجاب کے سابق کوآرڈینیٹر مذہبی امور مفتی انتخاب احمد نوری ۔۔ اسلامک ریسرچ کونسل کے صدر ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ۔۔۔ اے ٹی آئی لاہور کے ناظم دانش وڑائچ ۔۔۔ علامہ نعیم جاوید نوری ۔۔ پیر محمد اصغر نورانی ۔۔ مقبول شاعر واجد امیر ۔۔۔۔ علامہ مجاہد عبدالرسول ۔۔ معروف کالم نگار ناصف اعوان ۔۔ برادرم ریاض احمد احسان ۔۔ پیر سید شاہد حسین گردیزی ۔۔۔ شیران اسلام کے صدر شہزادہ بٹ ۔۔۔ عطاءالرحمن فاروقی ۔۔۔ اے ٹی آئی کے مرکزی جوائینٹ سیکریٹری عامر اسماعیل ۔۔۔ رضوان انجم ۔۔ جامعہ محمدیہ غوثیہ بادامی باغ لاہور کے مہتمم احسان الحق صدیقی ۔۔ مولانا محمد علی نقشبندی ۔۔۔ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق رحمانی ۔۔۔ نظام مصطفے پارٹی کے سنیئر راہنما معین الحق علوی ۔۔۔ المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی لاہور کے جنرل سیکریٹری مقصود چوہدری ۔۔۔ معروف شاعرہ محترمہ شبنم مرزا ۔۔ تحریک انصاف کے راہنما ڈاکٹر علی سقراط ، عبداللہ خان ۔۔۔ جیا حسین ۔۔۔ فاخرہ مشتاق ۔۔۔ ضماد گریوال ۔۔۔ محمد جمیل ۔۔ محمد جمیل نورانی ۔۔ عبدالقادر مصطفائی ۔۔۔ حافظ محمود الحسن ۔۔ شہباز مغل ۔۔۔ افتخار مانگٹ ۔۔۔ پروفیسر سلیم عباس قیصر ( ایف سی کالج لاہور ) ۔۔۔ پروفیسر طارق باجواہ ( ویٹنری یونیورسٹی لاہور ) ۔۔۔ احمد سندھیلوی ۔۔۔ حکیم رحمت اللہ ۔۔۔ رانا سجاد مصطفائی ۔۔۔ میاں احسن ایوب ۔۔ ملک جاوید اقبال یوسفی ۔۔ گنگا رام ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر نعمان ۔۔ پی پی پی لاہور کے صدر محمد اسلم گل ۔۔ شہزاد سلطانی ۔۔۔ محترمہ زاہدہ جبیں راؤ ۔۔۔ محمد اکبر چوہدری ۔۔۔ چوہدری احسان علی گورائیہ ۔۔۔ حسن علی ٹیپو ۔۔۔ معروف قانون دان میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ۔۔ حذیفہ اشرف عاصمی ۔۔۔ شہزاد روشن گیلانی ۔۔۔ معروف صحافی توقیر کھرل ۔۔۔ رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ ۔۔ جے یو پی نیازی کے راہنماملک شہباز ۔۔۔ رانا ندیم ۔۔۔ ندیم سعیدی ۔۔۔ معروف مصنف ڈاکٹر چوہدری محمد تنویر سرور ۔۔ معروف شاعر آفتاب جاوید ۔۔۔ چوہدری محمد منشا ککھ ۔۔ معروف شاعر عزیر احمد ۔۔ اے ٹی آئی پنجاب کے سابق ناظم سید عزیر بخاری ۔۔ ڈاکٹر مدیحہ بتول ۔۔۔ معروف شاعر اور دیرینہ تحریکی ہمسفر محمد اسلم سعیدی ۔۔ عمران محمود ( چیف انجیئر لیسکو )۔۔۔ کوثر نور سولنگی ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیسکو ) ۔۔۔ محمد قاسم ( کامونکی ) ۔۔ معروف شاعر ولایت احمد فاروقی ۔۔ محمد اسلم بھٹی ( سابق فنانس سیکریٹری اولڈ راوین یونین ) ۔۔ ہمدم دیرینہ قاضی طاہر مسعود ۔۔۔ ممتاز ادیب شاہد رضا ۔۔ معروف مصنف ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور ۔۔ فرح شیخ ۔۔۔ زاویہ پبلشر کے سی ای او نجابت علی تارڑ ۔۔۔ شہزاد سعید چیمہ ( سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پنجاب ) ۔۔۔ مفتی مسعود الرحمن ۔۔ مقبول اور معروف شاعر جناب واجد امیر ۔۔۔ پنجابی کے مقبول ترین شاعر سرفراز صفی ۔۔۔ محمد ابراہیم بھٹی ۔۔۔ ام حبیبہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ حُسن زیبا ۔۔ دیرینہ تحریکی ہمسفر عامر سہیل موکھڑ ۔۔ ڈاکٹر بدر منیر سیفی ۔۔۔ ممتاز کالم نگار تاثیر مصطفے ۔۔ معروف شاعر ، محقق اور صحافی سجاد اظہر ۔۔۔ تحریک نوجوانان پاکستان کی چیف آرگنائزر فردوس نثار کھوکھر ۔۔۔ برادرم میاں آصف ۔۔ راؤ حسیب احمد ۔۔ قاری مدثر رسول ۔۔ معروف نعت خوان ذیشان عارف بٹ ۔۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر قاسم ضیا ۔۔ برادرم عمر شیخ ۔۔ معروف ریسرچ سکالر عطاالودود ۔۔ بدیل اکبر ۔۔