519

المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے ایگزیکٹو ممبران کا فلیٹیز ہوٹل لاہور میں سالانہ اجلاس

سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے صدارت کی چیئرمین ’’ المصطفے ‘‘ جناب عبدالرزاق ساجد کی خصوصی شرکت
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر اور چیمبر کے سنیئر نائب صدر رحمان عزیز چن بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے ،مقررین میں المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ، المصطفے آئی ہسپتال اور میو ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ناصر چوہدری ، المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف اور المصطفےٰ کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی شامل تھے

رپورٹ : محمد نواز کھرل
لاہور شہر میں پرچی سے آپریشن تک مفت خدمات سرانجام دینے والے “
المصطفے آئی ہسپتال “ کے ایگزیکٹو ممبران کا سالانہ اجلاس فلیٹیز ہوٹل لاہور کے ایوا گارڈن لان میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر شاندار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں المصطفے آئی ہسپتال کی سالانہ کاکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور مستقبل کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس کی صدارت المصطفے آئی ہسپتال کے پیٹرن انچیف اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ( ر ) محمد قاسم خان نے کی ۔ اجلاس میں المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے خصوصی شرکت کی ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر اور چیمبر کے نائب صدر رحمان عزیز چن بطور چیف گیسٹ اجلاس میں شامل ہوئے ۔ اجلاس میں المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2021 کے دوران المصطفے آئی ہسپتال میں 2100 آنکھوں کے مفت آپریشن اور 69000 افراد کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا ، 20000 نظر کے چشمے مفت تقسیم کئے گئے ۔ ہسپتال کی جدید ترین آن لائن لیبارٹری میں 12000 ٹیسٹ کئے گئے ۔ جبکہ ہسپتال کی طرف سے لاہور کے مختلف علاقوں اور لاہور کے نواحی قصبوں ، دیہاتوں اور شہروں میں 150 فری آئی کیمپ لگائے گئے ۔ ہسپتال کے ساتھ قائم کئے گئے المصطفے دسترخوان میں 18200 افراد کو مفت اور معیاری کھانا پیش کیا گیا ۔ سال کے دوران ہسپتال کے مزید دو فلور بھی تعمیر کئے گئے ۔ اجلاس کے شرکاء کو المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے شعبہ فنانس کے ہیڈ طارق محمود نے المصطفے کے دنیا بھر میں جاری فلاحی منصوبوں اور المصطفے آئی ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر المصطفے آئی ہسپتال کی ورکنگ ، کارکردگی اور امتیازی خصوصیات پر مشتمل ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی ۔۔ اجلاس کے شرکاء نے المصطفے آئی ہسپتال کی سالانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جسٹس ( ر ) محمد قاسم خان نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کرنا صوفیانہ عمل ہے ۔ ہم سب کو آنکھوں کی نعمت کے شکرانے کے لئے اندھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے مشن میں المصطفے کا مددگار بننا ہو گا ۔ المصطفے آئی ہسپتال سفید موتیا کے غریب مریضوں کے لئے کسی عظیم نعمت سے کم نہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال غریبوں کو امیروں کے مہنگے ہسپتالوں جیسی معیاری اور مہنگی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن ہے ۔ عزت کا راز خالق کی بندگی اور مخلوق کی خدمت میں پوشیدہ ہے ۔ غریب افراد کی دیکھنے سے محروم ہو جانے والی آنکھوں کو پھر سے دیکھنے کے قابل بنا دینا بہت بڑی نیکی ہے ۔ چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ عظمتوں کے سارے معیارات انسانیت کی خدمت کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ المصطفے کی ٹیم اپنے معاونین کے تعاون سے غربت و افلاس کے اندھیروں سے اٹے ویران گھروں میں روشنی کے دیپ جلانے میں مصروف ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال بننے کے بعد اب کوئی غریب فرد وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آنکھوں کی روشنی سے محروم نہیں رہے گا ۔ میو ہسپتال ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال میں سوئیٹزر لینڈ اور جرمنی سے درآمد کی گئی فیکو مشین اور آپریٹنگ مائیکرو سکوپ اور دوسری جدید ترین مشینوں کے ذریعے مستحق مریضوں کی آنکھوں کے مفت لیزر آپریشن کئے جاتے ہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو عزت و احترام کے ساتھ کھانا بھی پیش کیا جاتا ہے ۔ اس ہسپتال میں غریبوں کو وی آئی پی سمجھا جاتا ہے ۔ کسی کی بینائی بحال کر دینا دراصل اس کی زندگی بحال کر دینے کے مترادف ہے ۔ ہم زمین والوں کو خوش کر کے ہی آسمان والے رب کو خوش کر سکتے ہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف نے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال کے پہلے سال کی کارکرگی نہایت اطمینان بخش ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال غریب نابینا افراد کی بصارت بحال کر کے انھیں تاریکی سے روشنی کی طرف لانے کا ذریعہ بن رہا ہے ۔ فلاح و نجات کا راز خدمت خلق میں پوشیدہ ہے ۔ اللہ کی مخلوق کی داد رسی کے لئے پیسہ خرچ کرنے سے دولت کم نہیں زیادہ ہوتی ہے اور رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے ۔



اجلاس کے اہم شرکاء میں پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر ، معروف بزنس مین میاں عزیز الرحمن چن ۔۔۔ نظام مصطفے پارٹی کے صدر میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ( سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ) ۔۔۔ المصطفے کی ٹرسٹی اور سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف ۔۔۔ روزنامہ نوائے وقت کی کالم نگار محترمہ مسرت قیوم ۔۔۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سابق ترجمان چوہدری منور انجم ۔۔۔ آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پی ٹی آئی کے سنیئر راہنما دیوان غلام محی الدین ۔۔۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد نعیم میر ۔۔۔ ہوپ سوسائیٹی برائے بحالی معذوراں کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد نیازی ۔۔۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر راہنما حارث عتیق ۔۔۔ نیکٹا کے سابق ڈی جی عمر حیات لالیکا ۔۔۔ مرحبا لیبارٹریز کے سربراہ حکیم محمد عثمان ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنما نوید چوہدری ۔۔۔ معروف مزدور لیڈر خورشید احمد ۔۔۔ لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ ۔۔۔۔ ڈی جانز فارما سوٹیکلز کے سی ای او عظیم پاشا ۔۔۔ ام حبیبہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ حُسن زیبا ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال کے سنیئر نائب صدر خالد حمید فضل ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال کے نائب صدر سعد بن عطا ۔۔۔ ڈیفینس ویلفیئر سوسائیٹی کے جنرل سیکریٹری انجیئر عبدالروف شہزادہ ۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن آجاسم شریف ۔۔ کرنل ( ر ) عبدالقیوم ۔۔۔ زرعی ترقیاتی بینک کے سابق چیف منیجر لیاقت علی ۔۔۔ واپڈا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوثر نور سولنگی ۔۔۔ المصطفے پاکستان کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم ۔۔۔ روزنامہ نوائے وقت کے سنیئر رپورٹر سید عدنان فاروق شاہ ۔۔۔ ارسلان طاہر ۔۔۔ محمد اکبر ہرا ۔۔۔ کے علاوہ اہم کاروباری ، سماجی اور سیاسی شخصیات شامل تھیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں