302

’’المصطفیٰ‘‘ کا بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کا عالمگیر مشن تیز تر

پاکستان میں فری آئی کیمپوں کی مہم 2021 ایک جائزہ
رپورٹ : محمد نواز کھرل

المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام پچھلے کئی برس سے دنیا کے 22 ممالک میں اندھے پن کے خاتمے اور بجھی آنکھوں کی روشنی پھر سے بحال کرنے کے لئے اپنے عالمگیر متحرک و فعال نیٹ ورک اور اپنی مخلص و محنتی ٹیم کے ذریعے شاندار خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں ۔ المصطفے کی طرف سے دنیا بھر میں فری آئی کیمپوں کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے ۔ برس ہا برس سے جاری المصطفے ان کمیپوں میں آنکھوں کا مفت کمپیوٹرائز معائنہ کرنے کے علاوہ سفید موتیا کے مفت آپریشن کئے جاتے ہیں اور مریضوں کو ادویات اور نظر کے چشمے بھی مفت پیش کئے جاتے ہیں ۔ آپریشن سے پہلے ہر مریض کا شوگر ، بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس بی اور سی اور ایڈز کے ٹیسٹ بھی فری کئے جاتے ہیں ۔ المصطفے کے کیمپوں میں آنے والے مریضوں کو پرچی سے آپریشن تک تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ المصطفے کے ان کیمپوں میں اب تک آنکھوں کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں ۔





گزرے سال 2021 کے دوران صرف پاکستان کے چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر میں المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ نے 74 فری آئی کیمپوں کا اہتمام کیا ۔ ان 74 کیمپوں میں 4925 سفید موتیا کے مفت آپریشن کئے گئے ۔۔۔ 40987 افراد کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا ۔۔۔ 22990 نظر کے چشمے مفت تقسیم کئے گئے ۔۔۔ 6340 ٹیسٹ کئے گئے ۔۔۔ سال بھر جاری رہنے والے ان کیمپوں میں 52 لاکھ مالیت کی ادویات استعمال ہوئیں ۔۔۔ المصطفے کے ان کیمپوں میں 12 رکنی ٹیم خدمات سرانجام دیتی ہے ۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر فلیکس گل ، ڈاکٹر احمد اللہ اورکزئی ، حامد رضا ، حسیب مصطفے ، مظہر احمد ، فہیم عباس ، محمد پرویز ، محمد سرور ، محمد ظہیر ، محمد عاطف ، آکاش ، حسن علی اور خرم جاوید شامل ہیں ۔ 2021 کے دوران جن 74 شہروں اور قصبوں میں کیمپ لگائے گئے ان میں منگلا ( آذاد کشمیر ) ، چکسواری( آذاد کشمیر ) ، ڈھڈیال ( آذاد کشمیر ) ، مظفر آباد ( آذاد کشمیر ) ، کوٹلی ( آذاد کشمیر ) ، تتا پانی ( آذاد کشمیر ) ، میر پور ( آذاد کشمیر ) ، کالام ( خیبر پختونخواہ ) ، بونیر ( خیبر پختونخواہ ) ، بحرین( خیبر پختونخواہ ) ، مینگورہ ( خیبر پختونخواہ ) مردان ( خیبر پختونخواہ ) ، کوٹنالی ضلع ایبٹ آباد ( خیبر پختونخواہ ) ، ٹوپی صوابی ( خیبر پختونخواہ ) ، کوہالا بالا ( خیبرپختونخواہ ) کوئٹہ( بلوچستان ) ، چمن ( بلوچستان ) ، لورا لائی ( بلوچستان ) ، ڈھرنال ضلع اٹک ، ستیانہ ضلع فیصل آباد ، دربار حضرت سلطان باہو ضلع جھنگ ، کھاریاں ، راجن پور ، بھکر ، لیہ ، راولپنڈی ، مظفرگڑھ، کوٹ مومن ضلع سرگودھا ، کلر سیداں ، لاشاریاں ضلع اوکاڑہ ، ماموں کانجن ، کمیر گاوں ضلع ساہیوال ، اچھالی ضلع خوشاب ، جنڈیالی بنگلہ ضلع خانیوال ، مریدکے ، کامونکی ، سرائے عالمگیر ، نارنگ منڈی ، کہوٹہ ، چونترا ضلع جہلم ، اوکاڑہ شہر ، لالہ موسی ، چیچہ وطنی ، بورے والا ، کمالیہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، دنیا پور ، تلمبہ تحصیل میاں چنوں ، پیر محل ، فورٹ عباس ، منچن آباد ، قاضیاں گوجر خان ، ساہنگ گوجرخان ، چکوال شہر ، چواسیدن شاہ ، پنڈ دادنخان ، چنیوٹ ، چھراپانی مری ، دریا گلی مری اور دوسرے کئی شہر اور قصبے شامل ہیں ۔

المصطفے کی طرف سے 2021 کے دوران پہلی بار وادی سوات اور مری میں فری آئی کیمپوں کی 16 روزہ مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران وادی سوات کے چار شہروں کالام ، بونیر ، مینگورہ اور بحرین میں کیمپ لگائے گئے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں چھرا پانی اور دریا گلی کے مقامات پر فری آئی کیمپ لگائے گئے ۔ ان کیمپوں سے ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ نے اب اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی فری آئی کیمپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں