238

لیڈز یونیورسٹی لاہور میں ” کشمیر سیمینار ” سے’’ المصطفیٰ ‘‘ کی مینجمنٹ ہیڈ نصرت سلیم کا خصوصی خطاب

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں لإ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سیمینار میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کشمیری شاعر و کالم نگار اور انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل خواجہ اسلم رضا ، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی مینجمنٹ ہیڈ میڈم نصرت سلیم کے علاوہ چیرمین لإ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رمضان وٹو ، ہیڈ آف اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ فیض الحسن باری ، حافظ عباس علی ، کاشف رضا ، عابد محمود ، بیرسٹر رشید بھٹی و دیگر نے خطاب کیا ۔
’’ المصطفیٰ ‘‘کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم نے اپنے خصوصی خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر سفارتی اور معاشی دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے ۔ بھارت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آذادی دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ۔خواجہ اسلم رضا نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر سے متعلق منظور کی گئیں قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں