سہیل اختر نیازی ڈائریکٹر ایجوکیشن نامزد ۔۔
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ” ’’ المصطفیٰ ‘‘ نالج سٹی ” کے نام سے تعلیم کے شعبہ میں سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ ماضی کے معروف سٹوڈنٹ لیڈر اور ممتاز ماہر تعلیم سہیل اختر نیازی کو’’ المصطفیٰ ‘‘کا ڈائریکٹر ایجوکیشن نامزد کیا گیا ہے ۔ جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ پاکستان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ” ’’ المصطفیٰ ‘‘ نالج سٹی ” کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے ۔’’ المصطفیٰ ‘‘ نالج سٹی کے ساتھ منسلک ہونے والے تعلیمی اداروں میں حفظ کلاس شروع کی جائے گی اور ان تمام تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کی آنکھوں کے مفت معائنہ کے لئے ” سکول آئی سکریننگ کیمپین ” کا اہتمام کیا جائے گا ۔’’ المصطفیٰ ‘‘ نالج سٹی کے نیٹ ورک کا حصہ بننے والے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور ایجوکیشنل سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ مستحق طلباء کو یونیفارم اور کتب فراہم کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں ’’ المصطفیٰ ‘‘نالج سٹی کے نام سے لاہور میں ایک ماڈل سکول بھی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔
305