278

بلوچستان کی8 این جی اوز کے وفد کا المصطفیٰ آئی ہسپتال کا وزٹ

بلوچستان کی 8 این جی اوز کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور ، ’’ المصطفیٰ ‘‘ دسترخوان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں یوتھ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمیداللہ کاکڑ ، ایس سی اے پی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو حسن حسرت ، بی آر ایس پی کے مینیجر اکبر خان اچکزئی ، سماج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رشید شاہ ، محترمہ لاریب ، محمد سمیع خان اور دوسرے شامل تھے ۔ بلوچستان سے آنے والے وفد کو ’’ المصطفیٰ ‘‘ کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم اور ’’ المصطفیٰ ‘‘ کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ہیڈ نواز کھرل نے بریفنگ دی اور ’’ المصطفیٰ ‘‘ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ وفد کے ممبران نے المصطفیٰ آئی ہسپتال کے معیار اور حسن کارکردگی کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں