208

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے سفید موتیا کے مفت آپریشن کرنے کی مہم،رمضان المبارک سے پہلے ایک سو کیمپ لگانے کا ہدف

” روشنی سب کے لئے ” تیز تر کرنے کے لئے تین ٹیمیں بنا دیں ۔۔۔ اب فری آئی کیمپوں کا سلسلہ سارا سال جاری رہے گا
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے سفید موتیا کے مفت آپریشن کرنے کی مہم تیز تر کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔۔۔ اب’’ المصطفیٰ ‘‘کے فری آئی کیمپ سارا سال جاری رہیں گے ۔۔۔ رمضان المبارک سے پہلے 100 فری آئی کیمپ مکمل کئے جائیں گے ۔۔ اس پہلے سال ہا سال سے ایک ٹیم کے ذریعے پاکستان بھر میں سال میں دو بار ( ستمبر تا نومبر اور فروری تا اپریل ) تین تین ماہ کی فری آئی کیمپوں کی مہم چلائی جاتی تھی لیکن اب الحمدللہ ” روشنی سب کے لئے ” کا خواب پورا کرنے کے لئے ماہرین امراض چشم ، مستند ڈاکٹرز اور سینئر سرجن پر مشتمل تین ٹیمیں بنا دی گئی ہیں ۔ ہر ٹیم بارہ افراد پر مشتمل ہے ۔۔ ایک ٹیم کے کوآرڈینیٹر حامد رضا ، دوسری کے حسیب مصطفے اور تیسری کی کوآرڈینیٹر وردہ اجمل ہیں ۔۔۔ یہ تین ٹیمیں مسلسل سارا سال پاکستان کے چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں فری آئی کیمپ لگا کر بندگان خدا کی بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کریں گی ۔۔۔ ان دنوں بھی جنوری سے فری آئی کیمپوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ جاری مہم رمضان المبارک شروع ہونے تک چلتی رہے گی ۔ اس مہم کے دوران شہر شہر دیہات دیہات قصبہ قصبہ بستی بستی 100 فری آئی کیمپ مکمل کئے جائیں گے ۔ عیدالفطر کے بعد فری آئی کیمپوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جائے گا جو سارا سال بغیر تعطل کے جاری رہے گا ۔ سلام ہے ’’ المصطفیٰ ‘‘ کی ٹیموں کو جو سارا سال سفر میں رہتی ہیں اور دور آباد غریب بستیوں میں پہنچ کر لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر آنکھوں کے علاج معالجے اور آپریشن کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں