301

‎عبدالرزاق ساجد کا برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کا دورہ

غلام مصطفیٰ مغل
’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کا دورہ کیا ،انہوں نے سینٹر کے چیئر مین ناصر بیگ چغتائی سے ملاقات کی اور انہیں آئندہ مارچ میں ہونے والے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ عشائیہ کی دعوت دی ، عبدالرزاق ساجد نے اس موقع پر اپنے ادارے کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’المصطفیٰ‘‘ اب تک آنکھوں کے ڈیڑھ لاکھ اپریشن مکمل کر چکا ہے اور آنے والے وقت اس میں مزید اضافہ کی توقع ہے، انہوں نے کہا لاہور میں ہمارا فری آئی ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر مستحقین کےآپریشن کر رہا ہے اور اس سے پہلے مریض کا شوگر، ہیپاٹائٹس اور خون ٹیسٹ بھی فری کیا جاتا ہے، 11 مارچ بروز جمعہ ہونے والی مذکورہ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات کی شرکت متوقع ہے، اس موقع پر ناصر بیگ چغتائی نے’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا انسانیت کی خدمت بہترین خدمت اور ہمارا فرضِ اولین ہے، برٹش’’مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر‘‘ میں ہونے والی تقریب میں اس ادارے کے چیف ایگزیگٹو افسر مقصود احمد او بی ای ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز خالد حسین ،ممتاز بزنس مین بلال چوہدری اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر آف یوکے پروگرام اینڈ نیبر فرسٹ مقصود احمد او ای بی نے بھی شرکت کی ،” پی ٹی آئی” مانچسٹر کے معروف رہنما آصف بٹ بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں