292

رابعہ ویلفیئر ہسپتال اور المصطفیٰ آئی ہسپتال کے مابین ایم او یو پر دستخط

رابعہ ویلفیئر ہسپتال مصری شاہ لاہور اور المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے مابین ایم او ۔ ایم او یو کے تحت شمالی لاہور کے غربت زدہ علاقے میں قائم رابعہ ویلفیئر ہسپتال کے آئی یونٹ میں آنکھوں کے مریضوں کی سکریننگ کر کے وہاں سے سفید موتیا کے آپریشن کے لئے مریضوں کو المصطفیٰ آئی ہسپتال بھیجا جائے گا جہاں ان کے مفت آپریشن کئے جائیں گے ۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب المصطفیٰ آئی ہسپتال میں منعقد ہوئی ، ایم او یو پر رابعہ ویلفیئر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو مہر کاشف یونس اور المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل نے دستخط کئے ۔ تقریب سے پہلے مہر کاشف یونس نے المصطفیٰ آئی ہسپتال میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کا افتتاح بھی کیا اور المصطفیٰ دسترخوان کا بھی دورہ کیا ۔ تقریب کے اہم شرکاء میں لاہور اکنامکس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سدھیر چوہدری ، رابعہ ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر جمیل احمد فاروقی ، رابعہ ہسپتال کی سی ای او میڈم خدیجہ ، عامر ڈار ، تجمل گرمانی ، نصرت سلیم ، طارق محمود اور نواز کھرل شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں