401

المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

شاندار اور باوقار زندگی گزار کر رنگوں بھری دنیا سے رخصت ہو جانے والے ، المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد شریف کے صاحبزادے بیرسٹر محمد عمر فاروق مہمان خصوصی تھے ۔ ریفرنس میں ڈاکٹر محمد شریف کے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی ۔ ریفرنس کے مقررین نے ڈاکٹر محمد شریف کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ، تجمل گرمانی ، نصرت سلیم ، خواجہ جمشید امام ، محمد اعظم رانجھا ، سمیرا بتول ، ارسلان طاہر ، کوثر نور سولنگی ، محمد سیف اللہ ، راحت العین اور نواز کھرل شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں