المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کو آپٹمالوجیکل سوسائیٹی آف پاکستان سنٹر کی طرف سے ان کی شاندار تدریسی ، تحقیقی اور طبی خدمات کے اعتراف میں پشاور میں منعقدہ کانفرنس کے دوران گولڈ میڈل دیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کو اس سے پہلے بھی کئی سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کی طرف سے گولڈ میڈل مل چکے ہیں ۔ ان کو ملنے والے تازہ گولڈ میڈل کی خوشی میں المصطفیٰ آئی ہسپتال میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ، ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف ، تجمل گرمانی ، نصرت سلیم ، نواز کھرل اور ہسپتال کے سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔
396