231

” المصطفیٰ” کے بانی و سرپرست اعلی ، سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب کو ” صدارتی تمغہ امتیاز “

” المصطفیٰ” کے بانی و سرپرست اعلی ، سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ان کی شاندار سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے ” صدارتی تمغہ امتیاز ” دیا گیا ۔ تقسیم اعزازات کی یہ تقریب گورنر ہاوس کراچی میں منعقد ہوئی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الحاج محمد حنیف طیب کو تمغہ امتیاز پیش کیا ۔ دنیا بھر میں موجود ” المصطفیٰ” کے وابستگان اس تاریخی اعزاز پر قائد محترم الحاج محمد حنیف طیب کو محبت بھری والہانہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور حکومت پاکستان کے اس فیصلے اور عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں