195

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مانچسٹر،لیڈز، ایسٹ لندن اور ویسٹ لندن میں میں انٹرفیتھ کمیونٹی افطارڈنرز کی تقریبات

وجاہت علی خان
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام برطانیہ کے مختلف شہروں میں ’’انٹرفیتھ افطار ڈنز‘‘ کی تقاریب منعقد کیں ۔لندن میں بی تقریب ہونسلو ہائی سٹریٹ میں ہوئی جس میں رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں ’’ہونسلو جامع مسجد‘‘ نے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کے ساتھ تعاون کیا، اس قسم کی دوسری تقریب مانچسٹر کے سٹی سنٹر پکاڈلی میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر اور تمام کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ’’مانچسٹر سپر سٹور‘‘ کے چیئر مین بلال غفور نے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کی معاونت کی ۔ انہوں نے کھانے پینے کی بہترین اشیاء اس افطار ڈنر کیلئے پیش کیں ۔ شتی کا دین اور رمضان ہمیں صبر اور دوسرے انسانوں کے ساتھ محبت سکھا تا ہے ۔ اس لئے ہم نے ضروری سمجھا کہ اس قسم کی سٹریٹ پارٹیز یا افطار ڈنر زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئیں تا کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اسلام کا اصل چہرہ دکھا یا جا سکے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ہم ملٹی کلچرل سوسائٹی میں رہتے ہیں ہم اس قسم کی تقاریب سے دیگر کمیونیٹیز کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس ملک میں بھائی چارے اور اخوت سے رہنا چاہتے ہیں اور یہی ہمارے آفاقی دین کا اصل پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مزید افطار ڈنر و دیگر شہروں، لندن کے مختلف علاقوں میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔ افطار ڈنر کی مذکورہ رتقاریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی و دیگر کمیونیٹیز کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی اور ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کی دکھی انسانیت کیلئے کی جانے والی خدمات اور افطار ڈنر کی سوچ کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں