پاکستان کی بزنس مین کمیونٹی کے مقبول لیڈر میاں انجم نثار نے المصطفے آئی ہسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر نئے تعمیر ہونے والے میاں نثار الہی وارڈ کا افتتاح کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے المصطفے آئی ہسپتال کی کارکردگی ، معیار اور سہولیات لائق صد تحسین ہیں ۔ پاکستان کے کاروباری طبقے کو المصطفے آئی ہسپتال کے فلاحی مشن کا حصہ بننا چاہئے ۔ تقریب میں تجمل گرمانی ، نصرت سلیم ، نواز کھرل ، جی آر صدیقی ، طارق محمود ، عظیم پاشا ، روبینہ چوہدری ، ڈاکٹر کنول فیروز ، اکبر چوہدری ، لطیف بھٹی ، کوثر نور سولنگی ، ملک فیاض اظہر نے بھی شرکت کی ۔
309