176

” آنکھوں کی روشنی سب کیلئے ” ہمارا مشن ہے

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور میں جدید میڈیکل ٹاور تعمیر کرے گا: عبدالرزاق ساجد
المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر بڑی تقریب سے خطاب

محمد نواز کھرل
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کا دوسرا یوم تاسیس فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منایا گیا ۔ چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے عبدالرزاق ساجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور میں جدید میڈیکل ٹاور تعمیر کرے گا ۔ دُکھی انسانیت کی خدمت جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ آنکھوں کی روشنی سب کیلیے ہمارا مشن ہے ۔ دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آنکھوں کے آپریشن کر چکے ہیں ۔ المصطفیٰ نے گزشتہ ایک سال کے دوران پندرہ ہزار سفید موتیے کے آپریشن کئے ہیں جن میں تین ہزار آپریشن المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں کئے گئے ۔ سفید موتیا کے آپریشن کی کامیابی کے نتائج سو فیصد کامیاب رہے ۔ لاہور میں یتیم بچوں کیلیے یتیم خانہ تعمیر کرینگے جہاں رہائش‘ تعلیم‘ صحت سمیت تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔ تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان خان نوری ، جنرل (ر) فیض علی چشتی ، ہسپتال کے صدر خالد حمید فضل ، شیخ عزیز ، ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق ، المصطفے کی ایم ڈی صدف جاوید ، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور ، نائب صدر عدنان خالد بٹ ، لاہور چیمبر پیاف کے چئیرمین فہیم الرحمن سہگل ، آل پاکستان انجمن تاجران سپریم کونسل کے چیئرمین محمد نعیم میر سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا ۔ تقریب میں آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے چیئرمین سہیل محمود بٹ ، چوہدری محمد اعجاز ، میاں خلیل ، چوہدری پرویز احمد ، سید افضال شاہ صدر ٹائر ایسوسی ایشن نیلا گنبد ، حافظ رضوان بٹ صدر انجمن تاجران لٹن روڈ ، رانا ندیم صدر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ، چوہدری محمد عباس صدر ال پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ، ملک خالد صدر شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ ، عمر سرفراز صدر سٹیل مارکیٹ لنڈا بازار ، مصطفیٰ غوری آٹوپارٹس مارکیٹ بادامی باغ ، صابرطور ، عبدالرؤف شہزادہ ، امجد اکرام میاں ، خواجہ اقتدار ، ملک ندیم ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس ، دارالشفقت کے صدر ضیاء الدین رضوی‘ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری‘ سینئر صحافی عامر مرزا ، مرحبا لیب کے چیف ایگزیکٹولاہور چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹوممبر حکیم محمد عثمان ، لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر کاشف مہر ، سابق وزیرخزانہ وایکسائز ضیاالدین رضوی ، سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد ، سابق ایم این اے اسلم بودلہ ، سابق رکنِ پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا ، پیپلزپارٹی کے رہنما منور انجم ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی لاہور کے صدر میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ ، لندن سے آئے ہوئے الفورڈ اسلامک سنٹر لندن کے جنرل سیکرٹری احمد نواز ، رانا ندیم ، طاہر محمود ، ڈاکٹر شاہد ، عبدالقادر شاہین ، عظیم پاشا ، بریگیڈیئر (ر) عباس علی خان ، میجر (ر) فاروق افتخار گِل ، ہوپ سوسائٹی بحالی معذوراں کے صدر ڈاکٹر خالد نیازی‘ آرکیٹیکٹ راجہ زاہد جاوید سمیت دیگر اہم سماجی ، کاروباری ، سیاسی ، صحافتی اور دینی شخصیات شریک ہوئیں ۔

المصطفیٰ آئی ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے خطاب میں کہا کہ المصطفیٰ واحد ادارہ ہے جہاں زکواۃ کے مستحق مریضوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے اور پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔ مستحق اور غیرمستحق کا ایک چھت تلے آپریشن کیا جاتا ہے ۔ المصطفیٰ کی ایم ڈی صدف جاوید نے کہا فلسطین میں المصطفیٰ کے زیرِاہتمام مسجد اقصیٰ کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔ وہاں بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم بھی دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران چاروں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی امداد کی گئی۔ المصطفیٰ کے امدادی کاموں کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے کہا کہ المصطفے کی عالمگیر فلاحی خدمات لائق تحسین اور قابل قدر ہیں ۔ ملک میں نئے ڈیمز اور آبی ذخائر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر پیاف کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے خطاب میں کہا کہ المصطفیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔ سیلاب کے دوران المصطفیٰ کو کام کرتے ہوئے دیکھا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران سپریم کونسل کے چئیرمین نعیم میر نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال مثالی کام کر رہا ہے ۔ ہسپتال سے ملحق ” المصطفیٰ دسترخوان ” میں روزانہ دوپہر اور شام کے وقت پانچ سو مستحق افراد کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے ۔ نعیم میر نے بتایا کہ اُن کی بیوی کی ایک مرتبہ آنکھ خراب ہو گئی تو ڈیفنس میں واقع نجی ہسپتال والوں نے مشورہ دیا کہ مریضہ کی آنکھیں المصطفیٰ آئی ہسپتال سے معائنہ کروائیں ۔ تقریب کے آخر میں شرکاء میں شیخ فضل حمید کی کتاب ”رموز تجارت‘ تجارت کی کنجی“ تقسیم کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں