344

علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی “ایم بی ای” کے مستحق تھے، اُن کی خدمات شاندار ہیں

عبدلرزاق ساجد، چیئرمین “المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل ”اور “ایمز انٹرنیشنل” کی قاضی عبدالعزیز چشتی کو مبارکباد
کنگ چارلس کی طرف سے میری یہ عزت افزائی ہماری کمیونٹی ، میرے والد، مرشد، تاجدار گولڑہ شریف اور پیر عبدالقادر کی دُعاؤں کے طفیل ہے۔ قاضی عبدالعزیز چشتی

وجاہت علی خان
گزشتہ چار دہائیوں سے دین و سماجی خدمات انجام دینے والے “ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن” کے خطیب اور معروف مسلم سکالر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو مقامی کمیونٹی اور مجموعی طور پر برطانوی مسلمانوں کے لئے انتھک خدمات انجام دینے اور برطانیہ جیسے کثیر الثقافتی معاشرے میں آپسی بھائی چارے کی ترغیب اور فضا قائم رکھنے کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی طرف سے انہیں Member of the Order of the British Empire “ ایم بی ای” کا خطاب دیا گیا ہے، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی لوٹن سنٹرل مسجد کے بانی ، جامعہ غوثیہ ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور “بسم اللہ” چیریٹی کے بین الاقوامی ریلیف آپریشنز کے سربراہ امام بھی ہیں، کنگ چارلس دی III کی طرف سے انہیں اس اعلی شاہی ایوراڈ دینے پر کمیونٹی نے کنگ چارلس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی صاحب اس ایوراڈ کے مستحق تھے کیونکہ کمیونٹی کے لئے اُن کی بے پناہ خدمات ہیں، دریں اثنا برطانیہ اور پاکستان سے شائع ہونے والے میگزین “ ایمز انٹرنیشنل” کے جملہ سٹاف اور “ المصطفی ویلفئر ٹرسٹ انٹرنیشنل” کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو دل کی گہرائیوں سے اس اعزاز اور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی صاحب اس اعزاز اور تعریف کے مستحق تھے کیونکہ وہ ایک طویل عرصہ سے بلا امتیاز کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں کووڈ ۱۹ کے دوران بھی ان کی خدمات شاندار تھیں، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو برطانیہ بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہے کہ میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ عزت ملنا کمیونٹی کی میرے ساتھ محبت، میرے والد، میرے مُرشد تاجدار گولرہ شریف اور پیر عبدالقادر کی دُعاؤں کے طفیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں