256

مسجد اقصیٰ میں قرآن کلاسز کے آغاز پر ہونسلو جامع مسجد میں تعارفی تقریب

“المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” نے اُردن کی شاہی فیملی کے “ہاشمی ٹرسٹ” کے ساتھ یہ قابل تحسین اور تاریخی معاہدہ کر کے عظیم کام کیا۔ کمیونٹی کا اظہار خیال
امام و ڈائریکٹر مسجد اقصیٰ شیخ عمر فہی الکسوانی کا قران کلاسز کے اجرا کا خیر مقدم بذریعہ زوم دُعا بھی کروائی ، شرکا کی آنکھیں نم
قرآن کلاسز کیلئے ہاشمی اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے معاہدے پر شاہ عبداللہ اور فلسطین کے صدرمحمود عباس نے دستخط کئے ، عبدالرزاق ساجد اور دیگر کا تقریب سے خطاب

رپورٹ و تصاویر : راجہ فیض سلطان
“المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل” اور اُردن کے ہاشمی ٹرسٹ کے اشتراک سے مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں قرآن کلاسز شروع ہونے کی خوشی کے اظہار کے لئے لندن کی ہونسلو جامع مسجد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی اہم دینی ، سماجی ، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب کے مقررین نے قبلہ اول مسجد اقصی میں قرآن کلاسز کے مستقل اجراء کے لئے اردن کی شاہی فیملی کی ہاشمی ٹرسٹ اور المصطفیٰ کے مابین معاہدے پر دستخط ہونے پر المصطفیٰ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد اور المصطفیٰ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کے اس قدم کو عظیم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ جیسے فضیلتوں والے مقدس مقام پر قرآن کلاسز کے قابل فخر منصوبے کا آغاز المصطفی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، مسجد اقصی وہ جگہ ہے جہاں احادیث کے مطابق رسول اللہ نے فرمایا “ مسجد اقصی میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ۵۰ ہزار نمازوں کے ثواب کے برابر ہے، تقریب کے مقررین میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد ، ہونسلو جامع مسجد کے جنرل سیکریٹری چوہدری شفیق الرحمن ، “المصطفیٰ” کی ایم ڈی صدف جاوید ، سولیسٹر زبیر اعوان ، نواز کھرل ، سید طاہر واسطی ، علامہ قاری جعفر بلال برکاتی ، علامہ قاری محمد صدیق، “المصطفیٰ” کے مارکیٹنگ ڈائر یکٹر نثار احمد شامل تھے، تقریب کے آخر میں قبلہ اوّل بیت المقدس کے امام شیخ عمر فہمی الکسوانی نے مسجد اقصی سے براہ راست بذریعہ زوم دعا کروائی اور مسجد اقصی میں قرآن کلاسز کے اجراء کا خیر مقدم کیا، دعا کے دوران شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین المصطفىٰ عبد الرزاق ساجد نے کہا کہ کئی برس کی مسلسل کوششوں کے بعد مسجد اقصی میں مردوں اور خواتین کی الگ الگ قرآن کلاسز شروع کرنے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں اس برکتوں بھرے معاہدہ پر المصطفیٰ کے علاوہ اُردن کے بادشاہ عبد اللہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی دستخط کئے ہیں ، انہوں نے کہامسجد اقصی میں قرآن سرکل کا قیام المصطفیٰ کے ڈونرز کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا سبب بنے گا، اس موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری شفیق الرحمن نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے قرآن کلاسز کے منصوبے میں “المصطفیٰ “ کی شرکت خوش آئند ہے، ہم اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، صدف جاوید نے بتایا کہ “المصطفیٰ “کی طرف سے پچھلے کئی برس سے فلسطین اور غزہ میں کئی فلاحی منصوبے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ، مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے والوں کو وظائف بھی دیئے جائیں گے “المصطفیٰ” فلسطینی مسلمانوں کی مالی مدد اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا فراہمی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے ، “المصطفیٰ” کے ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں میں اب تک ایک لاکھ 73 ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ “المصطفیٰ آئی ہسپتال” لاہور میں پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،علامہ قاری جعفر بلال برکاتی نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن سرکل کا قیام المصطفیٰ کی بہت بڑی کامیابی ہے اور مسلمانوں کے لئے باعث اطمینان ہے کیونکہ قرآن پڑھنے کے عمل میں معاونت کرنا بھی کار ثواب ہے،تقریب کے اہم شرکاء میں حاجی محمد منیر ، رضوانہ لطیف ، کونسلر عمران حمید ، مقصود احمد چوہدری، بیرسٹر عارف ملک ، سلطان حیات، علامہ رفیق احمد مصباحی ، حاجی محمد یونس ، کاظم حسین ، شیخ سر بلند ، ، منور حیات ، چوہدری امانت علی ، چوہدری سلامت علی ، جمیل منہاس، اشتیاق گھمن ، آصف سلیم مٹھا ، حافظ عبدالرزاق ، انوار حسین ، راجہ فیض سلطان، بہاول شیر ٹوانہ، وجاہت علی خان ، سید عماد یعقوب ، شمامه لطیف ، شاہد اقبال کھرل ، حسن جاوید ، علینہ ٹوانہ، غلام حسین اعوان ، وسیم کاظمی ، عبدالوحید ، ردا اجمل ، وردہ اجمل اور دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں