146

برطانیہ کی میڈیا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں استقبالیہ تقریب

عبدالرزاق ساجد نے صدارت کی ۔۔ سہیل وڑائچ کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت
صحافی برادری خدمت میں عظمت تلاش کرنے کی فکر کے فروغ کے لئے المصطفیٰ کا ساتھ دے ۔ عبدالرزاق ساجد
المصطفیٰ کا 22 ممالک میں پھیلا عالمگیر فلاحی مشن لائق تحسین ہے ۔ سہیل وڑائچ
برطونوی صحافیوں کو المصطفیٰ آئی ہسپتال میں ملنے والی محبت بھری پذیرائی ہمیشہ یاد رہے گی ۔ طاہر چوہدری

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت کے سفر میں میڈیا کا تعاون المصطفیٰ کے لئے طاقت کا باعث ہے ۔ صحافی برادری دکھی انسانیت کے درد بانٹنے کے مشن میں المصطفیٰ کی ہمسفر ہے ۔ برطانیہ کی میڈیا کرکٹ ٹیم کی المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ۔ صحافی برادری خدمت میں عظمت تلاش کرنے کی فکر کو عام کرنے میں المصطفیٰ کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ سے آنے والی میڈیا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ممتاز دانشور اور کالم نگار سہیل وڑائچ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔ برطانوی صحافیوں کے وفد کی قیادت اردو ٹائمز کے ایڈیٹر اور پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر طاہر چوہدری کر رہے تھے ۔ سہیل وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے صحافیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ برطانوی صحافی گوروں کے دیس میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ صحافی برادری خدمت مشن میں المصطفیٰ کا بھرپور ساتھ دے کر نیکیاں کمائے ۔ المصطفیٰ کا دنیا کے 22 ممالک میں پھیلا ہوا عالمگیر فلاحی مشن لائق تحسین اور قابل تقلید ہے ۔ المصطفیٰ نے اپنے فری آئی کیمپوں میں ایک لاکھ 73 ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کر کے عظیم مثال قائم کر دی ہے ۔ اس موقع پر اردو ٹائمز کے ایڈیٹر طاہر چوہدری نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں برطانوی صحافیوں کو ملنے والی محبت بھری پذیرائی ہمیشہ یاد رہے گی ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کا معیار اور کارکردگی دیکھ کر دل خوش ہوا ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ برطانوی صحافی خدمت مشن میں خود کو المصطفیٰ کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ تقریب کے دوران المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور شرکاء تقریب کو المصطفیٰ آئی ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔ برطانیہ سے آنے والی میڈیا کرکٹ ٹیم کے وفد میں غلام حسین اعوان ، حامد خان مشرقی ، ساجد عزیز ، غلام عباس ، کوثر کاظمی ، اطہر عباسی ، محسن جعفری ، نصیر احمد ، شوکت ڈار ، غفران اشرف ، کاشف سجاد ، یاسر عباس ، وسیم چوہدری شامل تھے ۔۔ لاہور سے تقریب میں اہم شاعروں ، ادیبوں اور دانشوروں نے بھرپور شرکت کی ۔ نواز کھرل نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے ۔ استقبالیہ تقریب میں منشا قاضی ، ناصر بشیر ، ضمیر آفاقی ، سید عارف نوناری ، پروفیسر روف معینی ، ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور ، ولایت احمد فاروقی ، روبینہ چوہدری ، غلام زہرا ، نبیلہ اکبر ، آفتاب جاوید ، اسلم سعیدی ، رضوان رفیق باجواہ ، حافظ جنید رضا ، حافظ محمود الحسن ، حاجی عالم شیر چدھڑ ، سلمان منہاس ، دانش وڑائچ ، ندیم منیر سعیدی ، ناصر قادری اہڈووکیٹ ، منصور خالد ، چوہدری سجاد نذیر گجر نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں