259

ایڈنبرا میں“ ینگ امام ’’ قرات قرآن کا پُروقار روحانی مقابلہ

تقریب بلیک ہال اسلامک سینٹر میں منعقد ہوئی ، سینکڑوں افراد کی شرکت
سکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں سے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
:خصوصی رپورٹ
فیض رحیم ، سکاٹ لینڈ
ہفتہ 18 مارچ کو ایڈنبرا کے بلیک ہال اسلامک سنٹر میں رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے “ ینگ امام” قرات قرآن پاک مقابلہ ہوا جس میں سکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں سے بچوں نے اپنے اساتذہ کرام اور والدین کے ہمراہ بھرپور شرکت کی – اس مقابلے میں “ایمز انڑنیشل “ کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی مقابلے میں انڈر 9 سے انڈر 17 سال کے بچوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور بچوں کو ان کی عمروں کے حساب سے تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔
پہلا گروپ 9 سال سے کم عمر بچوں دوسرا 13 سال سے کم اور تیسرا 17 سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل تھا ۔ مقابلے میں ایڈنبرا کی مختلف مساجد کے ساتھ ساتھ ڈنڈی اور لارنک شائر کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔ججوں کے فرائض ادا کرنے کے لیے مولانا حمزہ ڈیوزبری (Dewsbury) انگلینڈ سے خصوصی طور پر تشریف لائے جبکہ دیگر جج حضرات میں ڈنڈی سے مفتی نبیل اور ایڈنبرا سے شیخ عبدالسلام ۔ مولانا محمد اور حافظ عماد شامل تھے بچوں میں مقابلے کے لیے بہت جوش و خروش پایا جاتا تھا اور وہ بڑی بے تابی سے اس کا انتظار کر رہے تھے ۔ چھوٹے چھوٹے بچے عبادے اوڑھے اور ٹوپیاں پہنے ہوئے بہت خوش نظر آرھے تھے
شام تقریباً پانچ بجے کے قریب مقابلے کے کوالیفائنگ راؤنڈز شروع ہوئے جبکہ فائنل راونڈز سات بجے سے نو بجے تک جاری رھے اسلامک سنٹر بلیک ہال کے مولانا سہیل جنہوں نے مقابلے میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دئیے کا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ راونڈز میں انڈر 17 کا مقابلہ اتنا سخت تھا کہ تقریباً 6 بچے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے فائنل میں حصہ لینے سے محروم رھے ۔ تمام عمر کے بچوں نے انتہائی انہماک کے ساتھ خوبصورت ادائیگی تلفظ اور پیاری آوازوں سے قرآن پاک کی تلاوت کی – مسجد کا ہال متعدد مرتبہ ماشااللہ اور جزاک اللہ کے ورد سے گونج اٹھا ،انڈر 17 گروپ میں بلیک ہال اسلامک سنٹر کے عارف آحد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلیک ھال سنٹر کے ہی محمد عمار سیکنڈ اور شان سعید تیسرے نمبر پر رھے

انڈر 13 گروپ میں ڈنڈی سے آئے ھوئے ایوب آچیا Ayyoub Atchia) پہلے انعام کے حقدار قرار پائے جبکہ بلیک ھال سنٹر کے تہمند ایمان دوسرے اور ریان احمد تیسرے نمبر پر رھے
انڈر 9 گروپ میں بلیک ھال سنٹر کے مودحا محمد نے پہلا انعام حاصل کیا اور لارنک شائر مسجد کے یحیی رمضان دوسرے نمبر پر رھے جبکہ تیسرا انعام بال گرین مسجد ایڈنبرا کے محمد مامی نے حاصل کیا اسلامک سنٹر بلیک ھال نے اس مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کے لیے “گڈی بیگ” کا اہتمام بھی کر رکھا تھا تاکہ پروگرام میں شریک کوئی بھی بچہ خالی ھاتھ گھر نہ جائے – گڈی بیگز فنکشن اٹنڈ کرنے والے معزز مہمانوں کے زریعے بچوں میں تقسیم کرائے گیے بچے گڈی بیگ حاصل کر کے بہت مسرور نظر آ رھے تھے –
ایڈنبرا سے سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبر فوصل چوھدری اور بہت سے معززین شہر نے پروگرام میں شرکت کی جن میں مولانا حافظ عبدالغفور – شاھد فاروق – محمد ماجد اور بہت سے دیگر افراد شامل شامل تھے ، اس پُروقار تقریب کےاختتام پر شرکا کے لیے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں