108

آنکھوں کے 1,70000 مفت آپریشنز کے بعد 2 لاکھ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں

“المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل ” کے زیر اہتمام لندن ، اولڈ ہم اور برطانیہ کے دیگر شہروں میں عشائیہ تقاریب سے مقررین کے خطابات
اُردن اور برطانیہ میں سفیر مناردبادس اور “ ہاشمی فنڈ فار دی ڈوم آف دی راک” کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واصفی کیلانی کی خصوصی شرکت

وجاہت علی خان

“المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ انڑنیشنل” پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت ۲۲ دیگر ممالک میں انسانی خدمت کے مختلف پراجیکٹ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار “المصطفیٰ ” کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے ادارے کے زیر اہتمام مغربی لندن، مشرقی لندن اور اولڈ ہم میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کی سالانہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مغربی لندن میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی اُردن کے برطانیہ میں سفیر منار دباس تھے جبکہ “ ہاشمی فنڈ فار دی ریسٹوریشن آف الاقصی مسجد اینڈ دی ڈوم آف دی راک” کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واصفی کیلانی نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی ، عبد الرزاق ساجد نے کہا “المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کے تحت لاہور میں قائم “آئی ہسپتال “ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ ۷۳ ہزار آپریشن کئے جا چکے ہیں اور آئندہ چند مہینے میں ہم دو لاکھ آپریشنز کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا دُنیا بھر میں ۴۰ ملین افراد نابینا ہیں جبکہ ۲۵۰ ملین افراد کو آنکھوں کے مختلف مسائل ہیں ایسے افراد کی سب سے زیادہ تعداد پاکستان جیسے ترقی پزیر ملکوں میں ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں میں آئی کیمپ لگائے جائیں تا کہ غریب اور مستحق افراد کو علاج کی مفت سہولت مہیا کی جا سکے، عبدالرزاق ساجد نے کہا ہم صرف آنکھوں کا آپریشن ہی نہیں کرتے بلکہ تجربہ کار اور مستعد ڈاکٹروں کی نگرانی میں بعد از آپریشن مریض کی کیئر بھی کرتے ہیں

انہوں نے کہا پاکستان اور آزاد کشمیر میں “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام ۱۸۶ آئی کیمپس چلائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا ترکی میں حالیہ آنے والے ہولناک زلزلہ میں بھی “ المصطفی “ نے اپنی ٹیم کے زریعہ اپنا انسانی فریضہ نبھایا اور پہلے دن سے زلزلہ زدہ علاقوں میں پہنچ کر ہزاروں مصیبت زدہ لوگوں کو کھانے پینے کی بنیادی اشیا اور ضروریات زندگی کی دیگر چیزیں فراہم کیں، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مینجگ ڈائریکٹر “المصطفیٰ ” صدف جاوید نے کہا گزشتہ سال ہمارے ادارے نے مسجد اقصی میں “قرآن کلاسز” کا تاریخی معاہدہ کیا ہے جس میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے والوں کی مالی امداد بھی کی جائے گی اور ایسے ضرورتمند فلسطینی مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جو محتاج و نادار ہیں، انہوں نے کہا یہ معاہدہ “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” اور اُردن کی شاہی فیملی کے “ہاشمی ٹرسٹ” کے مابین ہوا ہے جو الاقصی کے انتظام اور دیگر معاملات کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے کہا “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ“ پہلی چیریٹی ہے جس نے اس قسم کا معاہدہ کیا ہے ، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر واصفی نے کہا خوش آئند ہے کہ “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” اور اُردن کے ہمارے “ہاشمی ٹرسٹ” کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اس سے فلسطین کے بیشمار ایسے مسلمانوں کی مدد ہو سکے گی جو مستحق ہوں گے

انہوں نے کہا مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ دُنیا کے کئی ممالک میں دُکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے، اس موقع پر ہونسلو جامع مسجد کے جنرل سیکرٹری شفیق رحمان ، سی ای او چینل “ایس” اور “بنگلہ پوسٹ” تاز چودھری نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” کی ریلیف ایفرٹس کو سراہا، تلاوت قرآن پاک سے شروع ہونے والی اس تقریبات کی نظامت کے فرائض نعیم رضا نے انجام دئیے جبکہ راجہ فیض سلطان نے نعت رسول مقبول اور عارفانہ کلام سنا کر خاضرین کو مخظوظ کیا، اولڈ ہم میں ہونے والے چیریٹی ڈنر کے میزبان مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری بلال غفور تھے جبکہ تقریب میں آصف بٹ، علی عون، عاطف چودھری،امجد مغل،اویس چودھری،محمد صفدر،رومانہ کنول،راجہ نجابت،جاوید طارق اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ انٹرنیشنل “ کے زیر اہتمام اس طرح کی ایک عشائیہ تقریب مشرقی لندن کے علاقہ الفورڈ میں بھی منعقد کی گئی ممتاز دینی شخصیات مفتی جمشید سعیدی، احمد نواز، چئرمین اسلامک سینٹر الفورڈ غنظفر علی ، آفتاب ابراہیم، ایڈروئڈ اکاؤنٹنٹس، زاہد اور طاہر بٹ، سادہ سبز گلیزنگ سالوشنز ،فضل محمود، ٹریولسیور ، غضنفر علی، چیئرمین الفورڈ اسلامک سینٹر ،قیصر ملک، ٹرسٹی قرآنی مرکز ٹرسٹ، ساؤتھ ووڈفورڈ ،جاس اتھوال، ریڈبرج کونسل کے لیڈر ،سیو سنگھ، دی ولوز بینکیٹنگ سوئٹ ،انتصار گیلانی، الگیلانی ٹرسٹ اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ڈنر کی ان تمام تقریبات میں قوالی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں