109

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک اور وعدے کی تکمیل

“گھر کسے کہتے ہیں کیا چیز ہے بے گھر ہونا ”
مدین سوات ، متاثرین سیلاب میں 20 گھروں کی چابیاں تقسیم
المصطفی ٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے گزشتہ سال متاثرین کی مکمل آبادکاری کا وعدہ کیا تھا

رپورٹ : جواد احمد اخونزادہ

گزشتہ سال سوات کے تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں لوگ بے گھر ہوئے تھے ۔سیلاب کے فوراً بعد ہی المصطفی ٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے درجنوں کارکن متاثرین کی مدد کو پہنچے اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء سمیت فرسٹ ایڈ مہیا کی گئی ۔ مدین سوات میں بے گھر ہونے والے سینکڑوں خاندانوں کے لیے ایک خیمہ بستہ قائم کی گئی جہاں انہیں پکا پکایا کھانا اور خشک راشن فراہم کیا گیا ۔ اس خیمہ بستی میں المصطفی ٰ ویلفیئرٹرسٹ کے چیئر مین عبد الرزاق ساجد نے بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے متاثرین کی بحالی تک ساتھ دینے کا وعدہ کیا جس کی تکمیل نہایت قلیل عرصے میں کی گئی ہے ۔اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے پہلے مرحلے میں یہاں 12 متاثرہ خاندانوں میں گھر بنا کر ان کی چابیاں ان کے حوالے کر دی ہیں ۔یہ گھر دو کمروں پر مشتمل ہیں جس کا کورڈ ایریا 850مربع فٹ ہے جس میں دو کمرے ۔ کچن ، باتھ اور برآمدہ بھی شامل ہے ۔ متاثرین نے مصیبت کے وقت امداد دینے پر المصطفیٰ کے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ واحد تنظیم ہے جو اب تک متاثرین کے ساتھ موجود ہے اور ان کی مکمل بحالی کے عمل میں شریک ہے ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں