158

المصطفیٰ آئی ہسپتال میں مدحت رسول رحمت کا چراغاں ۔۔۔

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام شاندار اور یادگار نعتیہ مشاعرہ ۔۔۔
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام المصطفیٰ آئی ہسپتال کے کانفرنس ہال میں منعقدہ نعتیہ مشاعرہ میں آسمان ادب کے آفتابوں اور ماہتابوں کی بھرپور شرکت ۔۔۔۔ سینئر شاعر جناب خالد شریف کی زیرصدارت سجنے والے اس نعتیہ مشاعرہ میں امریکہ سے تشریف لائے ہوئے معروف نعت گو شاعر ، ٹی وی اینکر جناب نور محمد جرال ( پرائڈ آف پرفارمنس ) اور عالمی شہرت کے حامل صوفی سکالر صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کر کے نعتیہ محفل کی سج دھج میں اضافہ کیا ۔۔۔ محبت رسول کی خوشبووں سے مہکتے اس نعتیہ مشاعرہ میں مہمانان اعزاز کی حیثیت سے شریک ہونے والے شعراء کرام میں جناب غلام حسین ساجد ، جناب حسین مجروح ، جناب عبدالرزاق ایزد ، جناب توقیر احمد شریفی ، جناب ابوالحسن خاور ، جناب شفیق احمد خان ، جناب حسن عباسی ، جناب ناصر بشیر اور محترمہ فرح رضوی شامل تھیں ۔۔۔۔ بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے والے معزز و محترم شعراء کرام کے اسمائے گرامی ۔۔۔ عابد حسین عابد ، ڈاکٹر عمران دانش ، آفتاب خان ، آغر ندیم سحر ، محترمہ صوبیہ خان نیازی ، محترمہ منور سلطانہ بٹ ، کامران نذیر ، اسلم سعیدی ، حکیم سلیم اختر ملک ، حافظ جنید رضا ، مخدوم عرفان ہاشمی ، ولایت احمد فاروقی ، ڈاکٹر چوہدری محمد تنویر سرور ، سعادت علی سعدی ۔۔۔۔
اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اور شعراء کرام کو المصطفے کے عالمگیر فلاحی مشن سے متعلق بریفنگ دی ۔۔۔ سماعتوں کو نعتیہ زمزموں سے معطر کر دینے والے اس برکتوں اور سعادتوں بھرے نعتیہ مشاعرہ اور دعوت افطار میں معروف ادبی جریدہ ” بک ڈائجسٹ ” اور ادب لطیف کے مدیر جناب مظہر سلیم مجوکہ ، خیال و فن کے مدیر ممتاز راشد لاہوری ، نور العین سعدیہ ، اے ٹی آئی کے راہنماوں دانش وڑائچ ، سید حسنین نوری ، جنید اجمل اور تاجر لیڈر وسیم عباس ملک خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔۔ نظامت کی سعادت میرے حصے میں آئی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں