163

پاکستان کے مختلف شہروں میں پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں دس دس ہزار مالیت کے راشن کی تقسیم

عید کی خوشیاں سب کے لئے المصطفیٰ کی عالمگیر راشن مہم
راشن تقسیم کرنے کا میگا ایونٹ لاہور کے ریلوے سٹیڈیم میں ہوا ، جہاں پر کم و بیش ایک ہزار افراد
کو انتہائی منظم انداز میں عزت و احترام کے ساتھ راشن پیش کیا گیا

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس برس بھی وسائل سے محروم مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن تقسیم کرنے کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ۔ پاکستان کے علاوہ فلسطین ، برما ، بنگلہ دیش ، ملاوی ، شام ، گیمبا ، انڈیا ، سری لنکا ، کینیا ، یمن میں بھی المصطفے نے غریب خاندانوں تک راشن پہنچا کر مجموعی طور پر لاکھوں بندگان خدا کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں پانچ ہزار سے زائد خاندانوں میں دس دس ہزار مالیت کے راشن کی تقسیم مکمل کی گئی ۔۔۔ راشن تقسیم کرنے کا میگا ایونٹ لاہور کے ریلوے سٹیڈیم میں ہوا ، جہاں پر کم و بیش ایک ہزار افراد کو انتہائی منظم انداز میں عزت و احترام کے ساتھ راشن پیش کیا گیا ۔۔۔ لاہور کے علاوہ چولستان ، سبی ، بھاگ ناڑی (بلوچستان ) ، مدین ( خیبر پختونخواہ ) ، مظفر گڑھ ، میاں چنوں ، سیالکوٹ ، نارنگ منڈی ، اسلام آباد اور دوسرے کئی شہروں اور دیہاتوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا ۔۔۔ راشن کے ایک بیگ میں دالیں ، چینی ، چاول ، کوکنگ آئل ، آٹا ، چائے کی پتی ، کھجوریں اور دوسرا سامان پیک کیا گیا ۔۔ ایک بیگ ایک خاندان کے لئے دو ماہ کے راشن پر مشتمل تھا ۔

انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ راشن تقسیم کرنے والی المصطفیٰ کی مخلص و متحرک ٹیموں کے لئے محبت بھرا ہدیہ تحسین و تبریک ۔۔۔ چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کی عظمتوں کو سلام ، جن کی محنت و کوشش سے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کا مشکل عمل بخیر و خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا ۔۔ المصطفیٰ کے ڈونرز کے لئے بہت ساری دعائیں اور محبتیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں