119

یونیورسٹی آف گجرات کے سابق وائس چانسلر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد نظام الدین ( ستارہ امتیاز ) کی المصطفیٰ آئی ہسپتال آمد ۔۔۔

ڈاکٹر نظام الدین نے پرچی سے آپریشن تک مفت خدمات سرانجام دیتے مثالی اور معیاری المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔۔۔ اس موقع پر ڈاکٹر نظام الدین نے ہسپتال کے معیار اور کارکردگی کو سراہا اور اپنے فراخدلانہ تعاون کا یقین دلایا ۔۔۔ دوران ملاقات ، المصطفیٰ کی ہیڈ آف مینجمنٹ سسٹر نصرت سلیم ، ہیڈ آف فنانس طارق محمود ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر حامد رضا نے معزز مہمان کو المصطفیٰ کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔۔۔ آخر میں ہسپتال کے سینئر سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری بھی ملاقات کا حصہ بنے ۔
اس موقع پر معزز مہمان نے المصطفیٰ دسترخوان کا دورہ بھی کیا اور بندگان خدا کے لئے ہر روز لنچ اور ڈنر کا اہتمام کرنے کے کار خیر کو سراہا ۔ دسترخوان کے انچارج محمد اکبر چوہدری نے ڈاکٹر نظام الدین کو بریفنگ دی اور بتایا کہ المصطفے دسترخوان میں ہر روز پانچ سو زائد افراد کو دوپہر اور شام کا معیاری کھانا عزت و احترام کے ساتھ مفت پیش کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں