112

محرومیوں کے اندھیروں میں ڈوبے چولستان کے لق و دق صحرا کے ویرانوں میں خدمت ، احساس اور دردمندی کے جلتے چراغ ۔۔۔

لاہور سے محترمہ نصرت سلیم اور المصطفیٰ کے معاونین شہزادہ عبدالروف ، شیخ محمد ارشد اور محترمہ پروین شیخ کا دورہ چولستان
رپورٹ : ارحم سلیم قادری
لاہور سے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم کے ہمراہ خدمت کے جذبے سے سرشار ڈونرز محترم شہزادہ عبدالروف ، محترم شیخ محمد ارشد اور محترمہ پروین شیخ کا دو روزہ دورہ چولستان ۔۔۔ چولستان میں جاری المصطفیٰ کے فلاحی منصوبہ جات کا معائنہ ۔۔۔ المصطفیٰ کے قائم کردہ سکولوں کا وزٹ اور بچوں میں تحائف کی تقسیم ۔۔راشن کی تقسیم۔۔ لاہور سے تشریف لانے والے مہربان کرم فرماوں نے دو روزہ دورہ چولستان کے دوران 18 مقامات پر المصطفیٰ کے واٹر پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے ہینڈ پمپس ، سولر واٹر ویل ، الیکٹرک واٹر ویل ، کیمونٹی واٹر ویل اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا ۔۔۔ جگہ جگہ تازہ کھانا پکا کر تقسیم کیا اور چولستان کے غریب بچوں کے لئے یونیفارم ، بیگ اور کتابیں کاپیاں فراہم کرنے کے لئے جائزہ لیا اور فہرستیں تیار کیں ۔۔۔ معزز مہمانوں نے المصطفیٰ کی طرف سے چولستان میں تعمیر کی گئی اور مرمت کی گئی مساجد کو بھی دیکھا اور خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ۔۔۔ دکھی انسانیت کا درد محسوس کرنے والی شخصیات کی دو دنوں کی مصروفیات اور سرگرمیوں کے کچھ عکس ، کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
لاہور سے آنے والے وفد نے جن 18 مقامات پر پہنچ کر المصطفیٰ کے پروجیکٹس دیکھے ان میں چک نمبر 59 ، چک نمبر 92 ، چک نمبر 77 ، چک نمبر 74 ، چک نمبر 139 ، قلعہ ڈیر ، کٹانے والی ٹوبہ ، گوپالی ٹوبہ ، 5 ڈی بی آر ، راو والی پل ، غریب آباد ، مٹھرہ روڈ ، ناگاں والی دربار ، 23 والا پل ، کچی آبادی ٹبہ 119 ، 24 ڈی این بی ، 26 ڈی این بی اور احمد پور شرقیہ کے مضافات شامل ہیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں