195

ہونسلو میں مقیم پاکستانی سمیت تمام کمیونٹی کی ہر ممکن خدمت کروں گا۔افضال کیانی

مئیر صاحب کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ مسلمانوں کے ایمبیسڈر بنیں۔ شفیق الرحمان
مسائل بیشمار ہیں قلیل مدت میں انکا حل مشکل، کیانی صاحب انتھک انسان ہیں اُمید ہے بہترین پرفارم کریں گے۔ عبدالرزاق ساجد
“ایچ ایم سی” ہونسلو کی جانب سے نو منتحب مئیر افضال کیانی کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں کونسلر ریاض گل ، سابق مئیر سمیعہ چودھری، صدف جاوید، ڈاکٹر شہباز احمد چشتی، علما کرام، معروف کاروباری شخصیات اور سماجی و سیاسی شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی

رپورٹ و تصاویر
راجہ فیض سلطان

ہونسلو کے نو منتحب مئیر کونسلر افضال کیانی کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھر پور شرکت کی، عشائیہ تقریب کا انعقاد “ ایچ ایم سی” ہونسلو نے کیا تھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر افضال کیانی نے منتظمین اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے عہدے کے مطابق اپنی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا،انہوں نے کہا خصوصی طور پر میر ی کوشش ہے کہ عمر رسیدہ ، نوجوان اور جسمانی طور سپیشل نیڈز والے افراد پر فوکس کروں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ہونسلو جامع مسجد کی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شفیق الرحمان نے افضال کیانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میئر کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ نہ صرف کمیونٹی کے لئے کام کریں بلکہ مسلمانوں کے لئے ایمبسیڈر کا کردار ادا کریں، اس موقع پر “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” کے چیئرمین عبدالرازق ساجد نے کہا کہ علاقے کے مسائل تو بیشمار ہیں جو اسقدر قلیل مدت میں حل ہونا مشکل ہیں لیکن افضال کیانی انتھک شخصیت ہیں امید ہے وہ اپنی مخنت و لگن سے کمیونٹی کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے، صدف جاوید نے کہا ملازمت نہ کرنے اور گھروں میں بیٹھی رہنے والی خواتین کے کو کام کرنے اور قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ، تقریب میں موجود دیگر شخصیات امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر شہباز احمد چشتی ، سابق مئیر آف ہونسلو سمیعہ چودھری، کونسلر و سولیسٹر ریاض گل، علما کرام ، سرکردہ کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں