177

Neighbours first کے سلوگن تلے “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کا فری فوڈ پروگرام قابل تحسین ہے۔ مئیر افضال کیانی

کورونا پیریڈ میں بھی معذور اور ضرورتمندوں کی خدمت کی، یہ پروگرام وسیع پیمانے پر کریں گے۔ عبدالرزاق ساجد

رپورٹ : راجہ فیض سلطان
ہونسلو بارو کے مئیر افضال کیانی نے کہا ہے کہ “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ انٹر نیشنل” کا فری فوڈ پروگرام قابل تحسین ہے جس سے ضرورت مند افراد کی مدد ہوتی ہے، میئر ہونسلو نے گزشتہ جمعہ کے روز “المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ” کے زیر اہتمام “ نیبر فرسٹ “ کے سلوگن تلے مغربی لندن کے علاقہ ہونسلو کی ہائی سٹریٹ پر بے گھر اور ضرورتمندوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا کی مفت تقسیم کے موقع پر خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا المصطفیٰ ہونسلو بارو میں مئیر کی آفیشل چیریٹی ہے میں سمجھتا ہوں فری فوڈ کے اس پروگرام سے سیکڑوں افراد مستفید ہوتے ہیں ،المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کئی سال سے اپنے اس سلوگن کے تحت فری فوڈ کا پروگرام شروع کئے ہوئے ہے، ہر جمعہ کو اس علاقہ میں سینکڑوں لوگ کھانے پینے کی مفت اشیا کی فراہمی سے فائدہ اُٹھاتے ہیں، اس موقع پر “المصطفیٰ ” کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہم نے کورونا پیریڈ میں بھی بلا امتیاز معذور اور ضرورتمند افراد تک کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ گرم کپڑوں سمیت دیگر سہولیات بھی پہنچائی ہیں انہوں نے کہا جلد ہم اپنے اسی پروگرام کو بڑے پیمانے بڑھانا چاہتے ہیں یقینا انسانی خدمت کے اس کام میں مقامی کونسل کا تعاون ہماری حوصلہ افزائی کرے گا، جمعہ کے روز فری فوڈ کی اس ڈسٹری بیوشن والنٹریز کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور بلا امتیاز لوگوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فروٹ تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں