لندن کی معروف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت سلطان حیات کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت
المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں یوم آذادی پاکستان کے سلسلہ میں خصوصی تقریب ۔۔ لندن سے معروف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت جناب سلطان حیات کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت ۔۔۔۔ تقریب میں اپنی تقاریر کے ذریعے پاکستانیت کی خوشبو بکھیرنے والے مقررین میں سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ ، معروف ادیب اور خطیب جناب منشا قاضی اور ممتاز فلاحی شخصیت فردوس نثار کھوکھر شامل تھے ۔۔ تقریب میں ممتاز شعراء آفتاب جاوید ، سیدہ فاطمہ غزل اور محمد اسلم سعیدی نے اپنی شاعری پیش کر کے حب الوطنی کا پیغام دیا جبکہ حاجرہ فرح شیخ اور منائل خان نے ملی نغمے پیش کر کے سماعتوں کو معطر کیا ۔۔۔ آخر میں کیک بھی کاٹا گیا ۔۔۔ اپنی موجودگی سے تقریب کو جگمگانے والے معزز مہمانان گرامی میں محترمہ عروج زیب ، اکمل اویسی پیرزادہ ، شیر افضل ملک ، قاضی روف معینی ، عظیم پاشا ، ڈاکٹر ظفراقبال ، محمد اکبر چوہدری ، اختر خان ، ساجد یزدانی ، ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور ، ولایت احمد فاروقی ، عمر شیخ ، فہیم ٹھاکر ، محمد ارشد ، مسز پروین ، مس فرحت ، پروفیسر تیمور فاروقی ، علامہ ندیم قریشی ، حامد رضا ، محمد جمیل ، ابرار قریشی اور دوسرے احباب محبت شامل تھے ۔۔ تقریب کے شرکاء نے المصطفی کے عالمگیر فلاحی مشن کو سراہا ۔۔۔
208