187

“ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کی طرف سے عید میلاد النبی ؐکے بابرکت موقع پر ہونسلو ہائی سٹریٹ پر پھول تقسیم کرنے اور فری فوڈ کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا

رپورٹ/ شمامہ لطیف

“المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” نے ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلاد النبی حضرت محمد صلی الله علیه و آله و سلم کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر ہونسلو ہائی سٹریٹ پر پھول تقسیم کرنے اور فری فوڈ کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا اس موقع پر والنٹیری خواتین و حضرات نے بھی بھر پور شرکت کی اور نبی کریم صلی الله علیه و آله و سلم سے عقیدت کا اظہار کیا “ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کی طرف سے ہر خاص و عام میں کسی قسم کے رنگ ونسل اور عقیدے سے بلا امتیاز کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں، یہ سلسلہ کسی مقدس اسلامی تہوار کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی تواتر کے ساتھ جاری و ساری ہے خصوصی طور پر جمعہ کے روز “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کی ٹیم کھانے پینے کی اشیا مفت تقسیم کرتی ہے اس میں یہ خیال بھی رکھا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اشیا ضرورتمند، بے گھر اور معذور افراد میں تقسیم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں