59

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے ایکسل لندن میں تقریب، اہلیان لندن نے دل کھول دیے

اسلامی تعلیمات امن کی ضامن ہیں
کویت کے ممتاز حمد گو، عالمی شہرت یافتہ قاری اور سکالر شیخ مشاری الراشد العفاسی کےولولہ انگیز خطابات پر رقت آمیز مناظر
‘‘المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لئے فنڈ ریزنگ کے تیسری تقریب’’ایکسل لندن‘‘ کے عظیم الشان ہال میں منعقد ہوئی جہاں کویت سے’’المصطفیٰ‘‘ کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کرنے والے ممتاز حمد گو اور عالمی شہرت یافتہ تلاوت قرآن کرنے والے عالم دین، سکالر و خطیب شیخ مشاری الراشد العفاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن کریم کی تعلیمات ہی دُنیا کو امن کی ضمانت دے سکتی ہیں، وُہ برمنگھم، مانچسٹر، اور راچڈیل کے بعد لندن میں خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ہال میں تین ہزار سے زیادہ افراد جمع تھے’’المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ’’کے زیر اہتمام منعقدہ اس متاثر کن‘‘روحانی شام‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے فلسطین غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دُعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعا لی انہیں آزادی دے ان کی مشکلیں آسان فرمائے، سوڈان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی مشکلات آسان کرے، دُنیا بھر کے انسانوں کو ہدایت فرما، دُعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ مسلمانوں کی مشکلیں آسان کرے اور ان پر سے عذاب کا خاتمہ کرے،کویت سے تعلق رکھنے والے شیخ مشاری الراشد العفاسی رواں سال امریکہ و کینیڈا کے متعدد دوروں کے بعد غزہ کے مظلومین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقاریب میں شرکت کر رہے تھے، شیخ مشری الفاسی نے ہفتہ کی شام‘‘ایکسل لندن’’ میں فنڈ ریزنگ اور روحانی تقریب سے خطاب کیا اور اپنی تلاوت قرآن پاک سے حاضرین پر سحر طاری کر دیا، اس موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے‘‘المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ’’کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نیشیخ مشاری الراشد العفاسی کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اُن کی برطانیہ آمد پر یہاں رہنے والے لاکھوں مسلمان ان کی خوش اِلْحانی کے مداح اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں عبد الرزاق ساجد نے اسرائیل فلسطین کے مابین جاری جنگ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا جنگیں ہمیشہ تباہی لاتی ہیں، یہ جنگ میں بھی فتح کسی کی بھی نہیں ہو گی بلکہ انسانیت ہارے گی دونوں اطراف انسان ہی مر رہے ہیں انہوں نے اپنا زیادہ وقت المصطفیٰ کینیڈا کے ٹرسٹی اختشام یوسف کو دیتے ہوئے غزہ میں مارے جانے والے پانچ ہزار بچوں سمیت بیس ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اُمت مسلمہ کے لئے انتہائی دُکھ ذدہ اور افسوسناک ہے وقت اور حالت کا اشد تقاضہ ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر غزہ کے بے آسرا، نہتے اور بے گھر مسلمانوں کی مدد کریں، عبدالرزاق ساجد نے کہا ہم ایک چیریٹی ہونے کی حیثیت سے‘‘ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ’’ کے پلیٹ فارم سے غزہ کے مظلومین کی ہر مملن امداد کر رہے ہیں اور انہیں کھانے پینے کی بنیادی اشیا اور ضروریات زندگی کی دیگر چیزیں پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے انہیں مہیا کر رہے ہیں، تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جن میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد موجود تھے، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خوراک، علاج، ادویات،ہسپتالوں کی تعمیر، طبی آلات، ایمبولینسوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں،غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ مصر اور لبنان ریلیف مشن کے لئے گیا ہوں، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘انٹرنیشنل ریڈ کراس‘‘ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ واحد چیرٹی ہے جو مذہب اور سیاست سے بالا تر ہو کر فلاحی کاموں میں مصروف ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کے مسلمان بے بس ہیں لیکن ان کی طاقت ختم نہیں ہوئی بلکہ پورا عالم اسلام بے بس اور اس کی طاقت ختم ہو چکی ہے، انہوں نے کہا فلسطین کے مسلمان ہماری امداد کے منتظر ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ آج امت مسلمہ کی بیٹیوں کے سر کون ڈھانپے گا، تقریب سے فراز یوسف، میکائیل مالا سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، مقررین نے کہا تقریب میں موجود سینکڑوں افراد عہد کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی بھرپور مدد کریں، تقریب میں المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کی غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، تقریب کے آخر میں شیخ مشاری العفاسی نے تلاوت قران پاک اور حضور نبی کریم کی بارگاہ میں شنید بھی پیش کی، اس موقع پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے آئمہ کرام، سماجی، سیاسی، دینی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں