28

پاکستان انگلینڈ اور یونان سے تعلق رکھنے والے علما کے وفد کا “المصطفیٰ “ کے دفاتر اور ہونسلو بارو کا دورہ

نمائندہ خصوصی

پاکستان، انگلینڈ اور یونان سے تعلق رکھنے والے علما کرام کے اعلی سطحی وفد نے المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ لندن کے ہیڈآفس کا دورہ کیا، وفد میں اسلامی محقق علامہ مفتی محمد چمن زمان نجم القادری (سکھر)، مفتی اعظم یونان علامہ شہباز احمد صدیقی،اے آر وائی ٹی وی کے اینکر اور نامور مذہبی سکالر علامہ قاری محمد یونس قادری (لاہور)، قاری محمد نیاز گولڑوی (برمنگھم)، حافظ محمد قاسم صدیقی چشتی گولڑوی (برمنگھم) اور لندن سے تعلق رکھنے والے حافظ عفان منظور اور علی نوید قریشی شامل تھے،المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد میئر لندن باروآف ہنسلو افضال کیانی کی دعوت پر وفد نے ہنسلو بارو کا دورہ کیا اس موقع پر مئیر نے انہیں ہنسلو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے سربراہ مفتی محمد چمن زمان نجم القادری نے المصطفیٰ کی انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے، المصطفیٰ دنیا کے 22ممالک میں انسانی خدمت کا کام کررہی ہے جس سے بہت متاثر ہوئے ہیں، اللہ تعالی انسانیت کے لئے جاری ان خدمات کو قبول فرمائے اور اللہ تعالی عالم اسلام کی غیب سے مدد فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں